ملک میں ایڈز کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے،طاہر کھوسو
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)ایچ آئی اے ایڈز مہلک بیماری ہے اس سے بچائو کے لئے احتیاط ضروری ہے ،ملک میں ایڈز کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع چیئر مین طاہر کھوسو نے محکمہ صحت کے شعبہ سی ڈی سی ون کی جانب سے یونیسیف کے تعاون سے جمس اسپتال میں آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اے ڈی سی ون غلام علی ،ڈپٹی ڈائریکٹر غلام علی بوزدار ،ایویولیشن سی ڈی سی ون، سید طلحہ وقار،ڈاکٹر غوث ملک پروونشل کوورڈینیٹر نئی زندگی، ایچ آئی وی ڈاکٹر ابرار احمد شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایڈز کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 10ہزار سے متجاوز ہے۔ایڈز دنیا میں چار دہائیوں کے دوران تیزی سے پھیلنے والی لاعلاج بیماری ہے جو جنسی بے راہ روی اور غیر محفوظ انتقال خون یا سرنج سے پھیلتی ہے۔اس کے مریض کا مدافعتی نظام ناکارہ ہوجاتا ہے ، اوروہ کسی بھی بیماری کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔اس کی شروعات مغربی ممالک سے ہوئی جہاں اس کا پھیلائو روکنے کی کامیاب کوششیں جاری ہیں تاہم پاکستان میں اس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ہر سال ایڈز کے 25ہزارنئے مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔سب سے زیادہ تشویشناک صورتحال لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیروکی ہے جہاں بڑے پیمانے پر ایچ آئی وی پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے اور اب تک چار ہزار سے زیادہ افراد اس موذی مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔پروگرام میں ڈیٹا انٹری آپریٹر علی گل منجھو، کونسلر ایچ آئی ایڈز ہزار خان سیال سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آخر میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایچ ا ئی
پڑھیں:
امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹوچیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔
طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرتار پور پاکستان میں مذہبی رواداری کی زندہ مثال ہے۔