فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنماریاض احمدسعدی نے کہاہے کہ کشمیرمیںغیر قانونی بھارتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل کرنے اور لاکھوں سابق فوجیوں اور آر ایس ایس کے وابستگان کو آباد کرنے کی اجازت دیتے ہوئے قوانین میں ترمیم کرکے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اقدامات شامل ہیں ۔ ڈومیسائل قوانین میں تبدیلیوں کے ذریعے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے ان اقدامات کو ہم عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیاسی و سماجی قیادت کو قید میں ڈالنے، صحافیوں، میڈیا ورکرز اور سول سوسائٹی پر پابندیوں، سرچ آپریشن کے نام پر نوجوانوں کی گرفتاریوں، حراستی قتل، جائدادوں کی ضبطی اور جبر کے دیگر طریقوں کی مذمت کرتے ہیں اور ان کو ریاستی دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں سے تعبیر کرتے ہیں۔ کانفرنس بھارتی استعمار کے تمام وحشیانہ ہتھکنڈوں کے باوجود جموں و کشمیرکے عوام کی مسلسل جدوجہد، قربانیوں اور ثابت قدمی اور تحریک آزادی کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں قوم کے لیے روشنی کا مینار قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اہل جموں و کشمیر کو یقین دلاتا ہیںکہ ان کی آزادی و حریت کی عظیم و ایمان افروزجدوجہد میں پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ ہے اور بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف ان کی تاریخ سازجدوجہدکو ان کا بنیادی حق اور خطے کے لیے امن و سلامتی کا ضامن سمجھتی ہے۔ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کی آزادی کے حصول تک اس عظیم جدوجہد میں ہر ہر محاذ پر ہم ان کے ساتھ ہیں۔ایک مستحکم اور کشیدگی سے پاک جنوبی ایشیا کے لیے ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت سے جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ ختم کر انے اور بین الاقوامی قانون، جنیوا کنونشنز اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری کے لیے ہر ممکن ذرائع سے دباو ڈالا جانا چاہیے۔ جموں و کشمیر کے مقبوضہ عوام کو خود ارادیت کا وعدہ شدہ حق فوری طور پر دیا جانا چاہیے اور اس سلسلے کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کو سختی سے نافذ کیا جانا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

ماہی واہ کینال سے غیرقانونی طورپر پانی چوری کا انکشاف

میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) میرپور ماتھیلو کے قریب ماھی واھ کینال سے بااثر شاھد بھٹو کی جانب سے غیر قانونی واٹر کورس کے زریعے پانی چوری کرنے کا انکشاف متاثر کسانوں کا احتجاج غیر قانونی واٹر کورس بند کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے قریب ماھی واھ کینال سے نکلنے والے واٹر کورس 31/1 دیھ جونگ میں سے بااثر شاھد بھٹو کی جانب سے غیر قانونی طور پر واٹر کورس نکال کر پانی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں متاثر کسانوں نے نبی بخش بھٹو کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بااثر شاھد بھٹو نے ہمارے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے ہمارے واٹر کورس سے غیر قانونی طور پر واٹر کورس نکال کر پانی چوری کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بہادرکشمیری خواتین کی جدو جہد آزادی
  • یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مظفر آباد میں مشعل بردار ریلی
  • جدہ‘پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا‘ سفیر احمد فاروق
  • مقبوضہ جموں و کشمیر  کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، عسکری قیادت
  • کشمیر کا معاملہ، انسانی حقوق بارے آزمائش
  • امریکا سے غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخلی شروع
  • ماہی واہ کینال سے غیرقانونی طورپر پانی چوری کا انکشاف
  • کشمیری پنڈتوں کی حالت زار ایک انسانی مسئلہ ہے اسکو فوری طور پر حل کیا جانا چاہیئے، میرواعظ کشمیر
  • چودھری انوار الحق اور حافظ نعیم کا تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنے پر اتفاق