علامہ عامر عباس ہمدانی کی وفد کے ہمراہ ڈی پی او لیہ وسیم گجر سے ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
دوران ملاقات ضلع لیہ میں قیام امن کیلئے اور مومنین پر عزاداری کے حوالے سے مسائل پر اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، پنجاب بھر اور بالخصوص ضلع لیہ میں ناجائز طور پر مومنین کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی آڑ میں مومنین پر بننے والے بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ عامر عباس ہمدانی نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ علی وسیم گجر سے اُن کے آفس میں ملاقات کی، وفد میں ضلع لیہ کی اہم تنظیمی شخصیات، علمائے کرام، مدارس کے پرنسپل، خطباء اور لائسنس داران موجود تھے۔ جن میں صوبائی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب سید نیئر عباس کاظمی ایڈووکیٹ، مولانا ذوالفقار علی حیدری اور دیگر موجود تھے۔ دوران ملاقات ضلع لیہ میں قیام امن کیلئے اور مومنین پر عزاداری کے حوالے سے مسائل پر اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پنجاب بھر اور بالخصوص ضلع لیہ میں ناجائز طور پر مومنین کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی آڑ میں مومنین پر بننے والے بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے بھی بات کی گئی، ڈاکٹر علامہ عامر عباس ہمدانی نے کہا کہ ہم کل بھی فرقہ وارت کے خلاف تھے اور ہم آج بھی فرقہ واریت کے خلاف ہیں، ہم اس ملک کے معزز شہری اور اس ملک کے بانی ہیںیہی ہمارے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغا م محبت ہے، ہم اتحاد اور وحدت کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ڈی پی او لیہ نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مکتب تشیع کے شکرگار ہیں کہ وہ ملک کے امن کی خاطر اُنہوں نے قربانیاں دی ہیں، انشاء اللہ تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضلع لیہ میں کے حوالے سے
پڑھیں:
فیملی نہ پہنچی، اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا
پی ٹی آئی راہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا، خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے ہدایت لینا تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے اے ٹی سی نے بھی حکم دیا لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن، بانی سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا، فیملی تاحال ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل نہ پہنچی۔ بانی پی ٹی آئی کی فیملی اے ٹی سی راولپنڈی سے ملاقات کی اجازت لینے کے باوجود ملاقات کے لئے نہ پہنچی۔ پی ٹی آئی راہنماؤں عمر ایوب، نیاز اللہ نیازی کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس، ملک احمد خان بھچر گورکھپور ناکہ سے آگے نہ جا سکے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے فوکل پرسن نے کل 2 لسٹیں مرتب کرکے جیل انتظامیہ کو بھجوائی تھیں۔
دوسری جانب فوکل پرسن بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا، فیصلے کے مطابق فہرست کے تحت ملاقاتیں کرائی جائیں لیکن ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پانچ راہنماؤں نے بانی سے ملاقات کرنی تھی، ہم ساڑھے 12 بجے پہنچ گئے تھے، علامہ راجہ ناصر عباس، احمد بھچر اور حامد رضا کو چوکی انچارج نے اڈیالہ جیل آنے سے روک دیا۔
نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا، خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے ہدایت لینا تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے اے ٹی سی نے بھی حکم دیا لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی، پاکستان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ہمارے اختلافات ختم ہوجائیں گے۔