ٹنڈومحمد خان،ایس ایس پی عابد علی شاہ کی سائنسی نمائش میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی عابد علی بلوچ نے ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ کے ہمراہ دی رائٹ وے نجی اسکول میں منعقدہ سائنسی نمائش میں شرکت کی۔ اسکول کے اساتذہ اور بچوں نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان اور ڈی سی ٹنڈو محمد خان کا پرجوش استقبال کیا اور بچوں نے مہمانوں کو گلدستہ اور پھول پیش کیے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں قومی ترانا پڑھا گیا جس کے بعد اسکول کے بچوں نے ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ اور ڈی سی شاہ زیب شیخ اور دیگر مہمانوں کو بہت معلوماتی اور شاندار سائنسی پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے اسکول میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا اور معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں جدید کمپیوٹر لیب کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے اور آج کے دور میں کمپیوٹر سے معلومات تک رسائی کے بغیر تعلیم کا حصول ناممکن ہے۔ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے آج کے یہی بچے پاکستان کو روشن مستقبل ہیں ، یاد رکھیں تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتی، تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے یہ ہر انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا۔ تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ، ڈی سی شاہ زیب شیخ اور اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف نے اساتذہ اور بچوں میں ٹرافیاں، سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی عابد علی ٹنڈو محمد خان
پڑھیں:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کا سترھواں روز
فائل فوٹومستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی کا دھرنا سترہواں روز بھی جاری ہے۔
بی این پی کا دھرنے کے مقام پر پیر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کانفرنس میں صوبے کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تمام گرفتار خاتون کارکنوں کو رہا کیا جائے۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے لک پاس کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ کو کنٹینرز لگا کر بند کیا ہوا ہے۔