جیکب آباد ،عدالتی احاطے میں نوجوان قتل
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں عدالت پیشی پر آنے والے کشمور کے رہائشی نوجوان نواب ولد منصب بنگلانی کو مسلح افراد نے دیرینہ تنازع پر رہبر چوک پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔فائرنگ کے بعد زخمی نوجوان کو رکشے کے ذریعے تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں نوجوان دم توڑ گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملاقات، عدالتی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں عدالتی امور، ججز کی نامزدگی اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
یہ ملاقات گزشتہ ہفتے کی دیگر ملاقاتوں کا تسلسل تھی، جب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بھی چیف جسٹس پاکستان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔