شہداد پور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
شہدادپور (نمائندہ جسارت) آل پاکستان میڈیا رجسٹرڈ سندھ کی جانب سے شہدادپور پریس کلب 2025 کی منتخب باڈی کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا اور منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہناکر مبارکباد دی پریس کلب شہدادپور کے سرھیہ بادشاہ ہال ہونے والی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب شہدادپور کے سرپرست اعلیٰ فقیر غلام حسین بھنبھرو نے کہا کہ آج کی پروقار تقریب ہمارے صحافیوں کیلئے اعزاز کی بات ہے ہمارے ساتھی بہتر انداز میں مظلوم عوام کے انصاف کیلئے رات دن ایک کرتے ہیں صحافیوں کی نمائندہ تنظیم نے اپنے دوستوں کیلئے یادگار پروگرام کرکے ہمت افزائی کی ہے ہم تنظیم کے روح رواں صدر راؤ سرفراز کے مشکور ہیں پریس کلب کے سرپرست سید ارشاد ظفر بخاری نے کہا کہ ایک صحافتی تنظیم اور پریس کلب کے درمیان مستحکم تعلقات جوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہونے والے ظلم و جبر پر اپنے قلم سے لکھنا عبادت ہے۔پریس کلب شہدادپور کے صدر ڈاکٹر محمد رفیق شیخ نے کہا کہ میں اپنے قلم کار دوست راؤ سرفراز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود ہمارے اعزاز میں پروگرام منعقد کیا میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کے ساتھ قدم قدم ساتھ کھڑے رہیں گے انہوں نے کہا کہ آل پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ سندھ کی طرف سے دی محبت ہمیشہ یاد رہیں گی پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ سندھ کے صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری آل پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ ملک کے کونے کونے میں صحافی بھائیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان میڈیا نے کہا کہ پریس کلب
پڑھیں:
تاج محل کا حقیقی وارث ہونے کا دعویٰ، شہری نے سب کو حیران کر دیا
تاج محل کے حقیقی وارث ہونے کے دعویٰ کرنے والے بھارتی شہری نے سب کو حیران کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے شہری شہزادہ یعقوب حبیب الدین ٹوسی نے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی اولاد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ وہ اکثر مغل طرز کا لباس پہنتے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ وہ ہی تاج محل کے حقیقی وارث ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اپنے دعوے کی تائید کے لیے، یعقوب حبیب الدین حیدرآباد کی عدالت میں ڈی این اے رپورٹ بھی پیش کرچکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں، یعقوب نے جے پور کے شاہی خاندان کی شہزادی دیا کماری کو اپنی اہلیہ ممتاز محل کی یاد میں شاہ جہاں کی تعمیر کردہ یادگار سے متعلق سرکاری کاغذات دکھانے کا چیلنج بھی دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس اپنے پوٹھی خانہ میں کاغذات رکھے ہوئے ہیں، تو انہیں دکھائیں، اگر آپ میں راجپوت کے خون کا ایک قطرہ بھی ہے تو وہ دستاویزات ظاہر کریں۔یعقوب حبیب الدین اپنے روایتی شاہی لباس کے لیے مشہور ہیں، وہ اکثر سوشل میڈیا پر شاہی لباس میں ملبوس اپنی تصاویر شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔