آزادی کشمیر کی منزل قریب آچکی ہے، جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بدین(نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر اللہ بچایو ہالیپوٹہ نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر کی منزل قریب آچکی ہے، اور مظلوم کشمیری پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن حکومت سندھ کی تعاون سے چلنے والے تعلیمی ادارے پاتھ ہائی اسکول سسٹم میں کشمیر یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں، اور ان کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔اللہ بچایو ہالیپوٹہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور جماعت اسلامی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد 93برس کی عمر میں انتقال کرگئے
سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد 93برس کی عمر میں انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
لندن (سب نیوز)مولانا سید ابو الاعلی مودودی کے قریبی ساتھی اور جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر بزرگ سیاست دان اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد 93برس کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کرگئے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز سے جاری بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان، سابق امیر جماعت سراج الحق، سیکریٹری جنرل امیر العظیم، نائب امرا اور حافظ ادریش سمیت جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماں نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت نے مرحوم رہنما کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے بزرگ اعلی اوصاف کے حامل سیاسی رہنما، عالمی معاشی دان شور اور کئی کتابوں کے مصنف اور کئی عالمی ادا روں کے سربراہ تھے۔جماعت اسلامی کے رہنماں نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کی ملی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔