ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے پانی نہیں ہوگا تو آبی و جنگلی حیات بھی ختم ہوجائیں گی پنجاب سیراب اور سندھ بنجر ہے ہمارے پاس سندھ دریا کے سوا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں اگر اس پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا تو پھر سندھ بنجر ہوجائے گا چولستان کو سیراب کرنے کیلئے دو سو گیارہ ارب کا بجٹ بھی سندھ نے دینے کا وعدہ کیا یہ فیصلہ صدارتی محل کے ایک اجلاس میں کیا گیا اس منصوبے کو واٹر ویڑن 2025کا نام دیا گیا گریٹرز ؛کینالز کا کام مشرف نے شروع کیا جس کے خلاف ہم نے بھرپور جدوجہد کی مشرف اپنے آٹھ سالہ دور میں یہ کینالز پورے نہ کرسکا پھر زرداری نے سعودیہ سے فنڈز لیکر ان گریٹر کینالز کے فیز ون کا کام مکمل کیا اب یہ فیز ٹو پر کام کیلئے پر تولے جارہے ہیں نواز شریف نے کہا کالا باغ بنا تو دوسرا ایٹمی دھماکہ کالا باغ پر کرینگے مشرف نے کہا کہ ہم ہر صورت کالا باغ ڈیم تعمیر کرینگے اللہ نے مدد کی تو ہم نے اس ڈیم کے خلاف جدوجہد کی اور کامیاب ہوئے سندھ کے پانی پر چوری کی جارہی ہے ڈیڑھ کروڑ ایکڑ زمین کارپوریٹ زراعت کے تحت آباد کرنے کیلئے سب کیا جارہا ہے۔سندھ میں جو سیلاب آتے ہیں۔وہ وزیر اعلی سندھ کی کینال کھولنے کی منظوری سے آتے ہیں ان کو پنجاب کو پانی دینا ہے اس لئے سندھ کو دو کینالز کا لالی پاپ دیا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

8 فروری سیاہ ترین دن، عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، صفدر عباسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا ہے کہ جعلی انتخابات، نئی کینال نکالنے، امن و امان کی خراب صورتحال اور پیکا قوانین کے خلاف 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اپنے جاری بیان میں ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے مزید کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے پریس کلبوں کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، 8 فروری کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا جس میں ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے سندھ کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور جی ڈی اے کے امیدواروں کو زبردستی سے شکست دلوائی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • 8 فروری سیاہ ترین دن، عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، صفدر عباسی
  • کہا گیا زرعی ٹیکس نہ لگایا تو آئی ایم ایف ٹیم نہیں آئیگی، اور ملک دیوالیہ ہوجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
  • دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
  • پی پی کی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی
  • بنجرز زمینوں کو قابل کاشت بنانے کی ضرورت ہے،الطاف سیال
  • حیدرآباد،سندھ ہاری کمیٹی کی 6 کینال کیخلاف احتجاجی ریلی
  • حکومتی نا اہلی اور کرپشن کے فو ر منصوبہ 20 برس بعد بھی مکمل نہ ہوسکا!
  • نہریں نکال کر دریائے سندھ کو تباہ کیا جارہا ہے، ایاز لطیف پلیجو
  • پیپلز پارٹی کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی