حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع حیدرآباد صوبہ سندھ کا تعلیمی اعتبار سے ایک تاریخی شہر ہے۔ اس کے تعلیمی اداروں میں اچھے اور برے اثرات پورے صوبے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس تاریخی شہر میں تعلیم کی بہتری کے لیے بہتر انتظامات کرنا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہونی چائیے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان اور بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے قباء آڈیٹوریم میں اساتذہ کے ایک استقبالیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ اگر تنظیم اساتذہ پاکستان میں شامل ہوں تو ہم مل کے حیددآباد اور سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں نظام تعلیم کو بہتر بنا سکتے ہیں انہوں نے مولانا عبدالوحید قریشی کے انتقال کی خبر پر انتہائی غم کا اظہار کیا اور کہا کہ مولانا عبدالوحید قریشی کو حیدرآباد کی تعلیم اور یونیورسٹی قیام کی جدوجہد کے تناظر میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقعہ پر صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری، نائب صدر ڈاکٹر نصراللہ لغاری، صوبائی سیکرٹری انفارمیشن مشرف کریم، صدر ضلع حیدرآباد جاوید اخلاق، نائب صدر محمد اسلم قریشی و دیگر ذمہ داران اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس، ڈیجیٹل کرنسی پر تبادلہ خیال کیاگیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے حیدرآباد کے بلیوارڈ مال میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جہاں ڈیجیٹل کرنسی کو اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں سائٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری رافع قریشی، ڈپٹی منیجر عادل ظہور، اسسٹنٹ منیجر صبغت اللہ نوناری، بلیوارڈ مال کے مارکیٹنگ ہیڈ رفیع کریمی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے محمد مالک شامل تھے۔میٹنگ کا مقصد سائٹ ایریا میں کاروباری اداروں کے درمیان لین دین کا معاملہ ڈیجیٹل کرنسی پر منتقل کرنا تھا۔ ڈیجیٹل کرنسی پر منتقلی سے، کاروبار میں مثبت کارکردگی، شفافیت اور کم لاگت سے بزنس مین طبقہ فائدہ اٹھا سکے گا۔ یہ اقدام تجارتی طریقہ کار میں ڈیجیٹل کرنسی کی تبدیلی کو آگے بڑھانے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے، جس سے تجارتی لاگت کو کم کرنے، سرحدی کنٹرول کو بڑھانے اور عالمی سپلائی چین کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کریگا۔مارکیٹنگ ہیڈ رفیع کریمی کا کہنا تھا کی ۰۹ فیصد کاروبار جو بلیوارڈ میں موجود ہیں وہ ڈیجیٹل کرنسی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اور یقین دلایا کی باقی کا ۰۱ فیصد بھی جلد ڈیجیٹل کرنسی پر منتقل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے وائس چیئرمین احسن معید شیخ نے کہا کے توقع ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کو اپنانے سے مقامی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

  • تعلیمی زبوں حالی حکومتی ترجیحات پر سوالیہ نشان ہے،الطاف حسین
  • جامعہ سندھ جامشورو یونیورسٹی میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد
  • 5ویں حیدرآباد اوپن شطرنج ٹورنامنٹ پبلک اسکول حیدرآباد کا اختتام
  • تحریک مہناج القرآن کے تحت 10 فروری کواتحاد امت کانفرنس منعقد ہوگی
  • سندھ کی تاریخ تعلیم و تربیت کے اعتبار سے نمایاں ہے،ڈاکٹر الطاف حسین
  • جامعات میں ایم اے پاس بیوروکریٹ وی سی
  • حیدرآباد پریس کلب میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ کرتے ہوئے
  • حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس، ڈیجیٹل کرنسی پر تبادلہ خیال کیاگیا
  • پاکستان میں ایک اور برطانوی تعلیمی بورڈ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا