انسداد بجلی چوری مہم کامیابی سے جاری ہے، حیسکو چیف ایگزیکٹو
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق حیسکوچیف ایگزیکٹیو آفیسرفیض اللہ ڈاہری کی زیر نگرانی میں DSUکی مدد سے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بجلی چوری کرنے والے315کنیکشن کاٹے گئے، 5 الیکٹرک میٹر اتار لئے گئے، 1234میٹر ایل ٹی اتار لی گئی، 12عدد ٹرانسفامرز منقطع کیے گئے، اور واجبات میں سے 27لاکھ77ہزار سے زائد کی وصولی کی گئی، جبکہ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے12بجلی چوروں کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔19جنوری 2025سے جاری آپریشن کے دوران اب تک 1356غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے جاچکے ہیں۔ ترجمان حیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق (DSU)ڈسکو سپورٹنگ یونٹ کی مدد سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک137ملزمان کو گرفتار کیا گیا،223عدد الیکٹر ک میٹر منقطع کیے گئے ہیں، 12772میٹر پی وی سی منقطع کر دی گئی ہے، 48عدد ٹرانسفارمرز منقطع کیے گئے ہیں، جبکہ واجبات میں سے 3 کروڑ 85 لاکھ38ہزار سے زائد کی ریکورکیے گئے ہیں، واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات پر کیاجارہاہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بجلی چوری
پڑھیں:
نیپرا کے میپکو، پیسکو، ٹیسکو، حیسکو پر 1، 1 کروڑ روپے کے جرمانے
— فائل فوٹونیپرا نے ملتان، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگا دیے۔
نیپرا کی جانب سے عائد کیے گئے حکم نامے کے مطابق جرمانے کرنٹ سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیے گئے ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ڈسکوز اپنے انتظامی علاقوں میں 100 فیصد پولز کی ارتھنگ میں ناکام رہیں ہیں۔
حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو کو 3 ماہ میں باقی ماندہ اسٹیل اسٹرکچر کی ارتھنگ کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے حفاظتی ناکامیاں، کوئٹہ الیکٹرک کمپنی پر نیپرا کا 10 ملین روپے کا جرمانہحکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے تینوں ڈسکوز پر فی کس 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق میپکو، پیسکو، ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہیں کر سکے۔
حکم نامے میں میپکو، پیسکو اور ٹیسکو کو 15 روز میں جرمانوں کی رقم جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نیپرا نے ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرومنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام میں ناکامی پر بھی کارروائی کرتے ہوئے حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر بھی 1 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
نیپرا نے حیسکو پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے جس میں 15 روز میں جرمانے کی رقم نامزد کردہ بینک میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔