حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سٹی پولیس کی سرکاری بلیو لائٹس، فینسی و جعلی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ شیشوں کے خلاف کاروائیوں میں مقدمات درج ،آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کے جاری کردہ احکامات پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی ہدایت پر حیدرآباد پولیس کا سرکاری بلیو لائٹس، فینسی و جعلی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ شیشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سٹی ایس ایچ او انسپکٹر رئیس خانزادہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیوں میں 05افراد کے خلاف قانونی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمات درج سٹی پولیس نے سرکاری بلیو لائٹس، ہوٹرز اور ٹنٹڈ شیشوں کے خلاف کاروائیوں میں 05افراد کے خلاف قانونی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمات درج کرلیے گئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مقدمات درج کے خلاف

پڑھیں:

شاد باغ پولیس نے  گمشدہ بچے کو  والدین سے ملوا دیا

فاران یامین: شاد باغ پولیس نے 14 سالہ گمشدہ بچے احمد علی کو 6 گھنٹے کی مسلسل کارروائی کے بعد بحفاظت ڈھونڈ لیا۔

 احمد علی نماز کے لیے گھر سے نکلا تھا، مگر واپس نہ لوٹا۔ بچے کی گمشدگی پر والد نے اس کی تلاش کے لیے تھانہ شاد باغ کا رخ کیا اور پولیس سے مدد طلب کی۔

شاد باغ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچے کی تلاش کی اور بالآخر 6 گھنٹے کی محنت کے بعد بچے کو بحفاظت تلاش کر لیا۔

سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک

احمد علی کے والد نے اپنے لخت جگر کو بحفاظت پانے پر شاد باغ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

 ایس پی سٹی کا اس کارروائی کے حوالے سے کہنا تھا کہ "عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے"۔
 

متعلقہ مضامین

  • شاد باغ پولیس نے  گمشدہ بچے کو  والدین سے ملوا دیا
  • ن لیگی دفتر جلانے کے 2 مقدمات، سرکاری گواہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب
  • حیدرآباد ،قاسم آباد کے رہائشیوں کا پولیس گردی کیخلاف احتجاج
  • راولپنڈی: ریلویز پولیس نے جنگلی چیتے کی کھال اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
  • 3 ججوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے کیخلاف احتجاج، اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی متاثر
  • تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے، محسن نقوی
  • نئی نمبر پلیٹس لگانے کےلئے آخری مہلت، پرانی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ضبط ہوں گی
  • امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائی پر بھارتی میڈیا کا واویلا
  • مذہبی، سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، وزیر داخلہ گلگت بلتستان