سابق نگراں وزیراعظم محمدمیاں سومرو کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی والدہ کی نماز جنازہ ادا،علاقے کے عمائدین شہریوں اور مختلف شخصیات کی شرکت،تعزیت کا سلسلہ جاری۔ جیکب آبا دکی عید گار میں سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی والدہ رضیہ بیگم کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ضلع کے عمائدین ،شہریوں مختلف مکتب فکر کی شخصیات اور سومر ہ برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحومہ کی تدفین آبائی قبرستان کی میں کی گئی محمد میاں سومروسے والدہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کرم میں اب تک 30 سے زائد بنکرز مسمار کر دیئے گئے
پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران اب تک سامان رسد کی 453 گاڑیاں مختلف قافلوں میں کرم پہنچائی جا چکی ہیں جس سے اشیا خورونوش کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں دونوں فریقین کے بنکرز مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 30 سے زائد بنکرز مسمار کر دیے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرم میں بنکرز کی کل تعداد 250 سے زیادہ ہے۔ پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران اب تک سامان رسد کی 453 گاڑیاں مختلف قافلوں میں کرم پہنچائی جا چکی ہیں جس سے اشیا خورونوش کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم کے متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔