’’مذاکرات کی جتنی بھی نشستیں ہوئیں ان سے نکلا کچھ نہیں‘‘
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور:
گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے بطور جنرلسٹ بعض دفعہ یہ سمجھ نہیں آتی کہ میں ذرائع پر اعتبار کروں یا جو براہ راست بات میرے تک آرہی ہے اس پر اعتبار کروں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کور کمانڈز کانفرنس کا اعلامیہ میرے سامنے ہے، اسے دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ اس میں حقیقی مسائل کو ایڈریس کیا گیا ہے، آج کے اعلامیے میں کوئی ڈیجیٹل دہشت گردی نہیں ہے۔
تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ سیاست دانوں سے جو مذاکرات شروع ہوئے تھے، پہلے دن سے میں کہتا آرہا تھا کہ یہ گپ شپ ہے ان مذاکرات سے کچھ نکلے گا نہیں اور وہی ہوا، ہم نے دیکھا کہ جتنی بھی تین چار نشستیں ہوئیں ان سے نکلا کچھ نہیں اس لیے کہ اختیار تو ان کے پاس تھا نہیں۔
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ خان صاحب نے دو گھنٹے پہلے یا دو دن پہلے کہہ لیں آرمی چیف کو کہا کہ آپ تو یحییٰ خان پارٹ ٹو ہیں پھر شیخ مجیب الرحمن کی طرف چھ نکات بھی شیئر کر دیے انھوں نے، جو جرم وہ لوگوں کو کہہ رہے ہوتے ہیں اس وقت خود کر رہے ہوتے ہیں۔
تجزیہ کار شکیل انجم نے کہا کہ سب سے پہلے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ آفر کس نے کی کہ خان صاحب کو بنی گالہ شفٹ کر دیا جائے یا پھر گورنر ہاؤس شفٹ کر دیا جائے، کیا جن لوگوں نے آفر کی وہ اس بات کو مان رہے ہیں بالکل بھی نہیں مان رہے،رہا سوال کے جو بیک ڈور رابطے ہوئے ٹھیک ہے کسی لیول پر ہوئے ہوں گے۔
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ بیک ڈور مذاکرات میں جو پیش رفت ہو رہی ہے اس کی وجہ سے جو مذاکرات سامنے ہو رہے ہیں میں مثبت پہلو اور اثرات نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہونے جا رہے ہیں،بہرحال اس تمام مذاکرات میں گورنمنٹ خوش نظر نہیں آتی، گورنمنٹ اگر خوش نظر آتی تو معاملات کب کے طے پا جاتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تجزیہ کار نے کہا کہ نہیں ا
پڑھیں:
ٹرمپ کی فلسطینیوں کی نقل مکانی کی تجویز کا مقصد غزہ اور فلسطین کو مٹانا ہے، ایران
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینی شہریوں کی نقل مکانی کی تجویز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کی حق خودارادیت کے حصول میں مدد کرنی چاہیے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی برادری کو ایسے منصوبے تجویز نہیں کرنے چاہئیں جو فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی تجویز غزہ کی پٹی اور پورے فلسطین کو مٹانے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کوئی تیسرا فریق فلسطینی علاقوں کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتا۔
خیال رہے کہ ہفتے کو مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، فلسطینی اتھارٹی اور عرب لیگ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں انہوں نے فلسطینیوں کی غزہ سے مصر اور اردن نقل مکانی سے متعلق امریکی صدر کی تجویز کو مسترد کیا تھا۔
امریکا کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کرتے ہوئے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران کو نئی امریکی انتظامیہ کی طرف سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی اشارہ نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ جب مذاکرات کے لیے حالات سازگار ہوں اور جب ہم اس یقین پر پہنچ جائیں کہ ہم مذاکرات کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی عوام کے مفادات کی حفاظت کرسکتے اور ان کے مفادات کی ضمانت دے سکتے ہیں تو ہم اس سمت میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے آگے بڑھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں