اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ عاقبت نااندیش اور اشتعال انگیز کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، (نشانِ امتیاز ملٹری) کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ شرکاء نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لیے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ بیان کے مطابق فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ لیتے ہوئے علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ شرکاء کانفرنس نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فورم نے یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری 2025ء کے موقع پر کشمیر کے پرعزم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ بیان کے مطابق فورم نے بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور انہیں خطے کے امن اور استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شرکاء کانفرنس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے ان کی جدوجہد میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فورم نے بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ عاقبت نااندیش اور اشتعال انگیز بیانات کا بھی سخت نوٹس لیا اور انہیں غیر ذمہ دارانہ اور علاقائی استحکام کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فورم سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بھارتی فوج کے یہ کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ سپہ سالار نے کہا کہ اس قسم کے بیانات، اپنے عوام اور عالمی برادری کی توجہ بھارت کے اندرونی خلفشار اور اس کی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں۔ کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے فتنتہ الخوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ فورم نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کے عبوری افغان حکومت فتنہ الخوارج کی موجودگی سے انکار کے بجائے اس کے خلاف ٹھوس اور عملی اقدامات کرے۔ بیان کے مطابق فورم نے واضح کیا کہ افغانستان اور فتنہ الخوارج کے ضمن میں جاری شدہ تمام ضروری اقدامات اور حکمت عملی کو جاری رکھا جائے گا جو پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔ فورم نے بلوچستان میں عوام پر مرکوز سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ احساس  محرومی کے من گھڑت بیانیے کی نفی کی جا سکے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی کو بھی بلوچستان میں امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیر ملکی پشت پناہی کرنے والی پراکسیز کی بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور انتہا پسندی پر مائل کرنے کے مذموم عزائم کو بلوچستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت سے ناکام بنایا جائے گا۔ اس میں کہا گیا کہ تمام فارمیشنوں کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف نے مشن پر مبنی تربیت، بہتر فوجی تعاون، روایتی اور انسداد دہشت گردی کی مد میں مشترکہ مشقوں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عسکری قیادت قوم کو درپیش کثیرالجہتی چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ عسکری قیادت پاکستان کی قابلِ فخر عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ترجمان پاک فوج کے مطابق کے مطابق فورم نے ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق بھارتی فوج آرمی چیف ر نے کہا زور دیا کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025، ایس آئی ایف سی کی کاوشیں رنگ لے آئیں

سٹی42: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025، ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے کامیاب انعقاد پر شرکاء کا اظہارِ خیال، معدنی شعبے کی ترقی کا پیش خیمہ ، 'مَڈیکس' کے سی ای او 'ڈیو ولیمز' نے پاکستان میں منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کو سراہا ۔

 'مَڈیکس' کے سی ای او 'ڈیو ولیمز' نے کہا کہ 'میڈیکس' کا دنیا بھر میں ڈرلنگ آلات فراہم کرنے والی نمایاں کمپنیوں میں شمار ہوتا ہے،اور کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کی خواہاں ہے ، معروف کمپنی 'سارف' کے صدر 'سہیل کیانی' نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اپنے معدنی وسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فورم کا انعقاد خوش آئند ہے ، پاکستان کا جغرافیہ معدنیات کی تلاش کے لیے موزوں، مستقبل میں تانبے کی عالمی مانگ میں اضافے کے باعث معاشی استحکام متوقع ہے۔

دولہے کو اپنی شادی پر پیسے لٹانا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے سخت سزا سنا دی

'ویسٹ گیٹ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ' کے سینئر عہدیدار 'عبدالحمید' نے بھی منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں پہلی بار شرکت پر خوشی کا اظہارکیا ، سینئر پالیسی ایڈوائزر کرٹیکل منرلز فورملیا بوئر سیف اللہ کا کہنا تھا کہ "منرلز انویسٹمنٹ فورم جیسے اقدام پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوں گے۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر مہران یونیورسٹی ڈاکٹر فہد عرفان صدیقی کہتے ہیں کہ معدنیات کے شعبے میں موٴثر پیش رفت کے لیے حکومت میٹل مائننگ کو جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرانے کے لیے کوشاں ہے ، کوئلے کے وسیع ذخائر ہونے کے باعث حکومت کی جانب سے دھاتوں اور توانائی کی مائننگ کو یکجا کرنے لیے اقدامات جاری ہے۔

اٹلی میں موجود اداکارہ عائزہ خان کی رومانوی تصاویروائرل

سی ای او 'اپ رائز کموڈیٹیز' تبسم قادر نے کہا کہ تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہونے کے باعث سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور شرکاء کا مثبت ردعمل ، معدنی شعبے کی ترقی کے لیے ایس ائی ایف سی کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مہرستان دہشتگردانہ حملے کے مرتکب افراد کو فی الفور شناخت کر کے قرار واقعی سزا دینگے، اسمعیل بقائی
  • ڈی جی خان، قبائلی عمائدین کا خوارجی دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • کنٹرول لائن کے قریب جھڑپ، 3 کشمیری مجاہد شہید، ایک بھارتی فوجی ہلاک
  •  مراکز صحت آؤٹ سورس نہیں کرنے دینگے: حافظ نعیم 
  • پی ٹی آئی رہنماوں پر مائنز اینڈ منرل بل سے متعلق بیانات پر پابندی عائد
  • پاکستان میں اوورسیز کنونشن میں آئی اے پی جے بھرپور شرکت کرے گی: شاہد چوہان
  • ہم فرانسیسی صدر کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، حماس
  • راولپنڈی کور میں فوجی افسران اور جوانوں میں تمغے دینے کی تقریب
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025، ایس آئی ایف سی کی کاوشیں رنگ لے آئیں