نئے حج اخراجات میں کمی، 2024 سرکاری سکیم کے تحت پونے 5 ارب عازمین کو واپس کرینگے: وزیر مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) وزارت مذہبی امور نے حج 2024 ء کے سرکاری سکیم کے عازمین حج کو 4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت حاجیوں کو 20 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار تک کی رقم واپس کرنے کیلئے سات کیٹگریز بنائی گئی ہیں۔ رواں سال حج 2025 کے عازمین کے حج اخراجات بھی کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا۔ 40 دنوں کے پیکج میں 25, 25 دنوں پر محیط شارٹ پیکج میں 50 ہزار کمی کی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بروقت اقدامات کی بدولت فضائی کمپنیوں کے ساتھ گذشتہ سال کے مقابلہ میں کم اخراجات پر معاہدے ہوئے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں منیٰ، مکاتب، مکہ اور مدینہ منورہ کی رہائش گاہیں، خوراک و ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو مناسب حد تک رکھنے اور سہولیات کو مزید بہتر کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی کمپنیوں سے بات چیت کرکے اور دیگر حج اخراجات میں کمی کرکے ہم نے حاجیوں کو رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسی حاجی کو ایک لاکھ روپے واپس ملتے ہیں یا کسی کو 20 ہزار ملتے ہیں، اس کا تعین حاجیوں کو حجاز مقدس میں ملنے والی سہولیات کے مطابق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس حاجی کی عمارت حرم کے قریب ہو گی اس کو کم رقم ملے گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ ایک لاکھ 40 ہزار واپس ملنے والی سب سے بڑی رقم ہے، یہ رقم 20 ہزار 228 افراد کو ملے گی۔ ایک لاکھ 10 ہزار کی رقم 10 فیصد حجاج یعنی 6 ہزار 784 افراد کو واپس ملے گی۔ 90 ہزار کی رقم 26 فیصد اور 75 ہزار کی رقم 23 فیصد افراد کو ملے گی۔ اسی طرح 50 ہزار روپے 19 فیصد کو واپس ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 35 ہزار 358 اور 20 ہزار جو سب سے کم رقم ہے وہ 14 فیصد حجاج کو ملے گی۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ جن کو کم رقم مل رہی ہے ان کو مدینہ اور مکہ میں حرم کے نزدیک سب سے اچھی رہائشیں ملیں گی۔ 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے حج اخراجات کی ہم نے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی تھی۔ 40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا۔ رواں سال بھی اگر حج اخراجات میں بچت ہوئی تو حاجیوں کو واپسی پر وہ رقم واپس کی جائے گی۔ رقوم کی واپسی کا یہ صرف اعلان نہیں ہے بلکہ اگلے چند دنوں میں یہ لوگوں کے اکائونٹس میں منتقل ہو جائیں گی۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا جمعہ تک یہ رقوم منتقل کر دی جائیں گی۔ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت کوٹہ مکمل ہو چکا ہے، اس دفعہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں حج اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار سے کم ہو کر 10 لاکھ 50 ہزار ہیں۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مقابلہ میں پاکستان کا حج سب سے سستا اور باسہولت ہے۔ حاجیوں سے رابطہ پہلے کے مقابلہ میں زیادہ مضبوط ہو گا۔ اس دفعہ ہر 150 حاجیوں کے گروپ پر ایک معاون مقرر ہو گا۔ اسلام آباد اور کراچی سے حاجی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت روانہ ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے مقابلہ میں انہوں نے کہا حج اخراجات حاجیوں کو نے کہا کہ ایک لاکھ کو واپس ملے گی کے تحت کی رقم
پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ پرکشش نہ رہی ،انڈیکس 1500 پوائنٹس گھٹ گیا
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بدترین مندی رہی۔ منافع کی خاطر فروخت کے دباو اور سیاسی افرا تفری کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ پرکشش نہ رہی اور انڈیکس 1500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1 لاکھ 14 یزار اور 1لاکھ13ہزار پوائنٹس کی دو بالائی حد سے نیچے گرگیا۔مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 120ارب روپے سیز اید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم14053ارب روپے سے کم ہو کر 13933 ارب روپے رہ گیا جبکہ 58.22فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہوگئیں پیر کو کیمیکل،کمرشل بینکوں ،فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنیوالی کمپنیوں ،او ایم سیز ،پاور جنریسن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباو رہا جس کی وجہ سیکے ایس ای 100 انڈیکس 1510 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 255 پوائنٹس سے کم ہوکر 1 لاکھ 12 ہزار 745 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 509 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 35 ہزار359پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 70 ہزار 604 پوائنٹس سے کم ہو کر 69 ہزار 855 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 120 ارب 83 کروڑ 22لاکھ 99 ہزار 107 روپے کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 14053 ارب 83کروڑ 96 لاکھ 2 ہزار 238 ارب روپے سے کم ہوکر 13933 ارب 73 لاکھ 3 ہزار 131روپے رہ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 20ارب روپے مالیت کے40کروڑ14 لاکھ 56ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 27 ارب روپے مالیت کے 54کروڑ 31 لاکھ 24 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 137 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 262 میں کمی اور 51کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ورلڈکا ل ٹیلی کام ،بینک آف پنجاب ،غنی کیمیکل،سنرجیکوپاک اور فوجی سیمنٹ سر فہرست رہے۔