پاک امریکہ تعلقات ایک شخص یا پارٹی تک محدود نہیں: وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک امریکہ تعلقات ایک شخص یا ایک پارٹی تک محدود ہونے کا تاثر مسترد کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں موجود امریکی اسلحے کی وجہ سے پاکستان میں حملوں میں شدت اور جانی نقصان زیادہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا کھلا ہاتھ ہے، افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانوں کے بارے میں ثبوت انہوں نے خود افغان طالبان کے حوالے کیے ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت صرف پاکستان نہیں، امریکہ اور کینیڈا میں بھی دہشتگردی ایکسپورٹ کر رہا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ حکومت سے پاکستانی حکومت کے رابطے ٹھیک ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات ایک شخص یا پارٹی تک محدود نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرینگے، سعودی وزارت خارجہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں سعودی وزرت خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد سلطنت کے مؤقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کرتے ہیں، سعودی عرب کے مؤقف کی کسی بھی حالات میں کسی تشریح کی اجازت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سعودی وزرت خارجہ کا مؤقف سامنے آگیا۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا، فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق سعودی عرب کا مؤقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد سلطنت کے مؤقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کرتے ہیں، سعودی عرب کے مؤقف کی کسی بھی حالات میں کسی تشریح کی اجازت نہیں۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں سے متعلق سعودی عرب کے مؤقف پر گفت و شنید کی ہی نہیں جاسکتی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اپنے منصوبے کے بعد غزہ میں دنیا بھر کے لوگوں کو آباد ہوتے دیکھتا ہوں۔ میں اسرائیل، غزہ اور سعودیہ کا دورہ کروں گا، سعودی عرب بہت مددگار ثابت ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے گی۔ بہت سے ممالک جلد ہی ابراہام معاہدے میں شامل ہوں گے۔