وزیر سماجی بہبود کا ضلع مظفر گڑھ میں وزیراعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ثابت کیا کہ وہ قوم کی بیٹی اور شفیق ماں ہیں، ریاست کے وسائل عوام کو ان کا حق پہنچانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں وزیراعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت پنجاب کی اب تک کی سب سے بڑی 104 اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر سماجی بہبود سہیل شوکت بٹ  تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری اجمل چانڈیہ اور متعدد اراکین اسمبلی نے بھی  شرکت کی، ان کا کہنا  تھا کہ دھی رانی پروگرام والدین کے دل کی آواز ہے۔

سہیل شوکت بٹ نے تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے ثابت کیا کہ وہ قوم کی بیٹی اور شفیق ماں ہیں، ریاست کے وسائل عوام کو ان کا حق پہنچانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ اجمل چانڈیہ کا کہنا تھا کہ پنجاب عوامی خدمت میں پورے ملک کی قیادت کر رہا ہے، تقریب میں مہمانوں کے لیے مقامی رقص جھومر اور پرتکلف کھانے کا اہتمام  بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں نئے شادی شدہ جوڑوں کو وزیر سماجی بہبود اور معزز مہمانوں کی جانب سے سلامی کے اے ٹی ایم کارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دھی رانی پروگرام

پڑھیں:

لاہور، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کررہی ہیں

لاہور، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کررہی ہیں

متعلقہ مضامین

  • لاہور، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کررہی ہیں
  • اسکردو: نوعمر لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار
  • آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس آئندہ چند ہفتے میں ہوگا
  • سجاول، سماجی ثقافتی زرعی مالیاتی میلے کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
  • چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کلک کے زیر اہتمام جائیداد سروے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
  • آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس آیندہ چند ہفتوں میں ہوگا:وزیر خزانہ 
  • لاہور، ایم ڈبلیو ایم کا مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں کروانے کا اعلان
  • صاحبہ کی شادی کا جوڑا کتنی خواتین نے اپنی شادیوں پر پہنا؟
  • امریکا، وزیراعلیٰ کے اعزاز میں کاروباری شخصیات کی تقریب