لاپتا افراد کمیشن میں 2 ہزار 68 کیسز زیر التوا ،115 غیر ضروری کیسز خارج
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سال کے پہلے مہینے میں 89 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے، لاپتا افراد کمیشن نے جنوری 2025 ء کی رپورٹ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاپتا افراد کمیشن نے جنوری 2025ء کی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ 94 لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا گیا، جن میں 89 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے، 2 افراد جیلوں میں جبکہ 2 حراستی مراکز میں قید پائے گئے اور ایک لاپتا فرد کی لاش برآمد ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سال کے پہلے مہینے میں لاپتا افراد کے 26 مزید کیسز کمیشن کو رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کمیشن نے 115 غیر ضروری کیسز کو خارج کردیا جبکہ کمیشن کے پاس اس وقت زیر التوا کیسز کی تعداد 2 ہزار 68 ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاپتا افراد
پڑھیں:
انسانی حقوق کمیشن کا پی ٹی آئی احتجاج میں مبینہ ہلاکتوں پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پی ٹی آئی کے نومبر 2024ء کے احتجاج کے دوران مبینہ ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق حکومت نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے نومبر کے احتجاج کے دوران کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس معاملے پر پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ احتجاج کے دوران حکومتی اقدام سے متعلق متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔
کراچی کی صورتحال پر ایچ آر سی پی کا اظہار تشویشہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آرسی پی) نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایچ آر سی پی نے رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ مبینہ ہلاک ہونے والے 7 افراد کے اہل خانہ سے ملاقات ہوئی ہے جبکہ اس کے ساتھ احتجاج کے دوران رینجرز اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مظاہرین کے پاس لاٹھیاں، غلیل، آنسو گیس کے شیل، اور کچھ کے پاس ہتھیار تھے، احتجاج روکنے کےلیے انتظامیہ نے طاقت کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا۔
ایچ آر سی پی نے احتجاج کی کوریج کےلیے مین اسٹریم میڈیا کے بلیک آؤٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ میڈیا کو بغیر کسی رکاوٹ کے زمینی صورتحال اور حقائق کی رپورٹنگ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔