جدہ‘پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا‘ سفیر احمد فاروق
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
جدہ (سید مسرت خلیل) سعودی عرب میں متعین پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک اس کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی سطح پرحمایت جاری رکھے گا۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان کے افسران سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار
یکجہتی کیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر محض ایک زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ایک مظلوم قوم کی داستان ہے۔ جو بھارتی مظالم، جبر اور استبداد کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔ مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل صرف اور صرف کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جمہوری طریقے سے اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ غیر جانبدار اور آزادانہ استصواب رائے سے ہے۔ تقریب سے کشمیری رہنما سردار رزاق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر انسانی تاریخ کے ایک تاریک باب کو اجاگر کرتا ہے۔ انھوں نے تحریک آزادی کشمیرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک آزادی کی تحریک جاری رہے گی۔ تقریب کے آخر میں سفارتخانہ کے افسران محسن سیف اللہ، محمد شفیق اور نجم نواز ثاقب نے صدر پاکستان آصف زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ کمیونٹی اکابرین نے تقریب منعقد کرنے پر سفارتخانہ پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پورے عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، عسکری قیادت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروس چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج، بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کی ان کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جو دہائیوں سے ظلم و جبر، ریاستی سرپرستی میں ہونے والے مظالم اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ جبر کے خلاف ان کی استقامت پورے پاکستان کے لیے جرات اور حوصلے کی علامت ہے۔
اپوزیشن کی سینئر قیادت نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا
پاکستان کی مسلح افواج مقبوضہ وادی میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بشمول ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور غیر قانونی حراستوں کی شدید مذمت کرتی ہیں۔ یہ مظالم بھارت کی بین الاقوامی قوانین، انسانی اصولوں اور بنیادی انسانی حقوق سے صریح لاپرواہی کو ظاہر کرتے ہیں۔
آئیایس پی آر کے مطابق ہم عالمی برادری، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کی مشکلات کا فوری نوٹس لیں اور ان کی خواہشات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
وہ 6 ٹپس جن پر عمل کرکے آپ صبح جلدی اٹھنے کی روٹین بنا سکتے ہیں
پاکستان کی مسلح افواج کشمیر کے جائز اور منصفانہ مقصد کے ساتھ اپنی وابستگی پر قائم ہیں اور پاکستان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے اپنے فرض کو نبھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے حق آزادی و وقار کے حصول میں ان کے ساتھ ہیں۔
مزید :