سندھ ہائیکورٹ‘ریٹائرڈ بلدیہ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںریٹائرڈ بلدیہ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست۔ عدالت نے میئر کراچی مرتضی وہاب کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔دوران سماعت ایڈیشنل چیف سیکرٹری کاکہنا تھا کہ کے ایم سی کے وکیل نے عدالت میں غلط بیانی کی، وکیل کاکہنا تھا کہ وکیل کے ایم سی نے پینشن کی ادائیگی ٹائونز کی ذمے داری قرار دی تھی، کے ایم سی کے وکیل نے پینشن کی مد میں سندھ حکومت کی ٹائونز کو ادائیگی کا بیان دیا تھا، کے
ایم سی کے وکیل کا پیش کردہ لیٹر کسی اور معاملے سے متعلق تھا، میونسپل کمشنر بلدیہ کا عدالت میں کہناتھاکہ درخواست گزار کو لیو انکیشمنٹ کی مد میں واجبات ادا کردیے گئے ہیں، عدالت نے وضاحت کے لیے میئر کراچی، میونسپل کمشنر اور دیگر کو طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کے احکامات پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٖفیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پرحیسکو انتطامیہ اور ڈسکو سپورٹنگ یونٹ (DSU) قانون نافظ کرنے والے اداروں کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں حالیہ جاری کاروائی میں ایس ڈی او ایم ایم شاہ کی جانب سے نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں کسٹم آفس حیدرآباد کی بجلی 5 کروڑ کے واجبات کی بنا پر منقطع کر دی گئی۔ اس موقع پر ایس ڈی او ایم ایم شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ واضح پیغام ہے کہ اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر بجلی منقطع کی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بجلی چوری کرنے والا ملک و قوم کا مجرم ہے لہذا کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، حیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ بجلی کے بل بروقت جمع کروائیں اور اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر رینجرز، پولیس اور دیگر حساس ادارے اس صارف کو پکڑے گے تو وہ خود اس کا ذمہ دار ہوگا ہماری کارروائیاں بلاتفریق جاری ہیں اور بجلی چوری کے خاتمہ تک جاری رہیں گی،بجلی چور ملک، قوم اور حیسکو کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔