Jasarat News:
2025-02-05@01:00:53 GMT

ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصداضافہ ، اطلاق آج سے ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

اسلام آباد (صباح نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق( آج ) 5 فروری سے ہو گا ،ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

21ویں ترمیم میں تو سیاسی جماعت کو باہر رکھا گیاتھا،سوال یہ ہےکہ آرمی ایکٹ کا اطلاق کس پر ہوگا،جسٹس جمال مندوخیل 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف  اپیلوں پرسماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ 21ویں ترمیم میں تو سیاسی جماعت کو باہر رکھا گیاتھا،سوال یہ ہےکہ آرمی ایکٹ کا اطلاق کس پر ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف  اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اپنے دلائل محدود رکھیں، کیا مرکزی فیصلہ درست تھا یا نہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ 21ویں ترمیم میں تو سیاسی جماعت کو باہر رکھا گیاتھا،سوال یہ ہےکہ آرمی ایکٹ کا اطلاق کس پر ہوگا، عدالت نے کہاکہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ پر حملے کی صورت میں ٹرائل اے ٹی سی میں چلے گا، جی ایچ کیو پر حملے کی صورت میں ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوگا، جسٹس مندوخیل نے کہاکہ میری نظر میں تینوں حملے ایک جیسے ہیں تو تفریق کیوں اور کیسے کی جاتی ہے،خواجہ احمد حسین نے کہاکہ عدالت ایسا دروازہ نہ کھولے جس سے سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہو، جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ ہم کوئی دروازہ نہیں کھول رہے،ہم نے صرف یہ دیکھنا ہے اپیل منظور کی جاتی ہے یا خارج۔

لاہور؛موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، وکیل گھر کی دہلیز پر قتل

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلویز کا ٹرنیوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان
  • ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے آمدنی میں اربوں روپے کا اضافہ
  • مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق ( کل) سے ہوگا
  • مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان ریلویز نے ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا
  • مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • 21ویں ترمیم میں تو سیاسی جماعت کو باہر رکھا گیاتھا،سوال یہ ہےکہ آرمی ایکٹ کا اطلاق کس پر ہوگا،جسٹس جمال مندوخیل 
  • پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافہ