کسٹم حکام ‘اسلحہ کا بڑا ذخیرہ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کراچی (رپورٹ‘ محمد علی فاروق) پاکستانی کسٹم حکام نے اسلحے کے بڑے ذخیرے کو ملک سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 1464 نائن ایم ایم اور 30 بور پستول برآمد کرلیے، ملزمان نے عمان درآمد کرنے کے لیے اسلحہ چھت کے پنکھے کی پیکنگ کے اندر چھپا رکھا تھا، برآمد کنندہ روزینہ عبداللہ اور کلیئرنگ ایجنٹ پر مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کیو آئی سی ٹی) پر کسٹم کا عملہ معمول کی چیکنگ میںشک کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس فورس سے مدد طلب کی۔ آپریشن کے نتیجے میںآمد اسلحہ کسٹم ایکٹ1969 کے تحت قبضے میں لے لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق کیو آئی سی ٹی، کلکٹریٹ
آف کسٹمز ایکسپورٹ کراچی میں تعینات ایگزامن آفیسر نے کنٹینر کو جانچ پڑتال کے لیے کھول کرکنٹینرسے سارا سامان باہر نکالا، کسٹمز کے عملے نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی موجودگی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مشترکہ طور پر اس کھیپ کا معائنہ کیا۔ ایف بی آر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت کا اسرائیلی ساختہ فضائی دفاعی نظام کا تجربہ
اسرائیلی میڈیا نے خبر جاری کی ہے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ میزائل سسٹم اسرائیلی کمپنی اور بھارتی اسلحہ ساز کمپنی ڈی آر ڈی او نے مل کر تیار کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان گٹھ جوڑ اور اسلحہ کی دوڑ کو مزید واضح کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت نے اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے اسرائیلی ساختہ فضائی دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے، جس سے ایک بار پھر اسلحے کی دوڑ میں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کا اسرائیلی ہتھیاروں پر انحصار بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے خبر جاری کی ہے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ میزائل سسٹم اسرائیلی کمپنی اور بھارتی اسلحہ ساز کمپنی ڈی آر ڈی او نے مل کر تیار کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان گٹھ جوڑ اور اسلحہ کی دوڑ کو مزید واضح کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس دفاعی نظام کو زمینی اور بحری دونوں پلیٹ فارمز پر نصب کیا جا سکتا ہے اور یہ 70 کلومیٹر تک فضائی اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے، یہ 2017ء میں بھارت کو فروخت کیا گیا تھا، یہ فضائیہ اور بحریہ کا حصہ تھا جبکہ حالیہ تجربات بری فوج کے لیے کیے گئے ہیں۔