مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان کا چوکی پر حملہ،2 اسرائیلی فوجی ہلاک،10 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
رام اللہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدکے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق منگل کی صبح ایک فلسطینی مزاحمت کار نے مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں تیاسیر کے قریب اسرائیلی چیک
پوائنٹ میں داخل ہوکر فائرنگ کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار صبح 6 بجے فوجی چوکی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا جس کے بعد اس نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ شروع کردی۔اسرائیلی فوجی چوکی کے احاطے میں 11 فوجی اور ان کا کمانڈر تعینات تھے، فلسطینی مزاحمت کا ر رات میں چیک پوائنٹ کے نزدیک پہنچا اور صبح جب 2 فوجی چیک پوائنٹ کھولنے کے لیے باہر نکلے تو مزاحمت کار نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کچھ منٹوں تک جاری رہا جس دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی مزاحمت کار بھی شہید ہوگیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق فلسطینی مزاحمت کار ایک رائفل اور 2 میگزین سے لیس تھا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے 2 فوجیوں میں سے ایک کی شناخت سارجنٹ میجر اوفر ینگ کے نام سے ہوئی تاہم دوسرے کا نام تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔ اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مغربی کنارے میں 7اکتوبر سے اب تک فلسطینیوں نے کم از کم 32 اسرائیلیوں کو ہلاک کیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک کو تنازعات والی جگہوں پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایلون مسک سے باہمی دلچسپی کے معاملات پر اختلافات نہیں، غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی یا نہیں میرے پاس کوئی ضمانت نہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فلسطینی مزاحمت کار فلسطینی مزاحمت کا اسرائیلی فوجی
پڑھیں:
سولجر بازار: ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکو اورشہری ہلاک ایک شہری زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار تھانے کی حدود باغ جماعت خانہ اشو اپارٹمنٹ کے قریب 2 مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کی غرض سے شہریوں کو روکا تو شہریوں نے مزاحمت کردی جس پر ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اس کا ایک ساتھی ڈاکو مارا گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری طاہر بزنجو جاں بحق جبکہ زخمی ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت عبداللہ ولد علی حسن کے نام سے ہوئی۔