Jasarat News:
2025-02-04@23:49:03 GMT

پیکا قانون لانےکا طریقہ کار غلط ہے ، میاں جاوید لطیف

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

پیکا قانون لانےکا طریقہ کار غلط ہے ، میاں جاوید لطیف

لاہور : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پیکا قانون لانےکا طریقہ کار غلط ہے۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی 3 مرتبہ مدت پوری نہیں کرنےدی گئی، کبھی عدلیہ کبھی مارشل لا کےذریعےنکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف آئینی حدود کےاندراپنی جدوجہد کرتے تھے، اب تو ملک میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت بڑھتی جارہی ہے، حکومت کےپاس سادہ اکثریت بھی نہیں ہے۔ میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا عمران خان کے دورمیں سب ایک پیج پرتھے، تحریک انصاف حکومت میں آئین وقانون نام کی کوئی چیز نہیں تھی، آج بھی کہتا ہوں پیکا قانون لانےکا طریقہ کارغلط ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میاں جاوید لطیف

پڑھیں:

پیکا ان کیلئے جو صحافی نہیں لیکن صحافی بن کر ریٹنگ کیلئے سنسنی پھیلاتے ہیں: طلال چودھری


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پیکا قانون ان کے خلاف ہے جو صحافی نہیں لیکن صحافی بن کر ریٹنگ کے لئے سنسنی پھیلاتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ جب کبھی باہر سے کوئی مہمان آتا ہے تو پی ٹی آئی نے احتجاج کرنا ہوتا ہے۔
طلال چودھری نے بتایا کہ پیکا ایکٹ کا صحافیوں یا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، صحافی اور دیگر لوگ پیکا قانون کو خود سے نہ جوڑیں، پیکا قانون ان کے خلاف ہے جو صحافی نہیں لیکن صحافی بن کر ریٹنگ کے لئے سنسنی پھیلاتے ہیں، اس لئے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ضرورت ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں جب کوئی قانون بنتا ہے تو آئیڈیل نہیں ہوتا وقت کے ساتھ ترامیم ہوتی ہیں، حکومت کی کوئی ایسی نیت نہیں کہ پیکا قانون کا غلط استعمال کیا جائے۔

عظیم وکیل محمد علی جناحؒ کی کوششوں سے ملک بنا،میری استدعا ہے اپیلیں خارج کی جائیں،خواجہ احمد حسین 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ملک میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت بڑھتی جارہی ہے، میاں جاوید لطیف
  • پیکا قانون لانے کا طریقہ کار غلط ہے: جاوید لطیف
  • نواز شریف کے ایکٹو ہونے سے چیزیں کنٹرول ہو سکتیں: جاوید لطیف
  •  پیکا قانون دراصل کن لوگوں کے لیے بنا؟ طلال چوہدری کام موقف آگیا
  • نواز شریف کے ایکٹو ہونے سے چیزیں کنٹرول ہو سکتیں، جاوید لطیف
  • پیکا ان کیلئے جو صحافی نہیں لیکن صحافی بن کر ریٹنگ کیلئے سنسنی پھیلاتے ہیں: طلال چودھری
  • سمجھ نہیں آرہا کہ پیکا قانون پر اعتراض کیوں کیا جارہا ہے، وزیراطلاعات عطا تارڑ
  • پیکا ایکٹ صحافیوں کا گلا گھونٹنے کا نیا ہتھیار
  • پی ایف یو جے کی کال پر پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں کا مظاہرہ