آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا، دورے کے دوران صدر مملکت چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر مملکت اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِخزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک دورہ چین پر ہیں، صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا، دورے کے دوران صدر مملکت چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ آصف علی زرداری اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، صدر مملکت چین کی سٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے بھی ملیں گے۔ صدر مملکت چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر مملکت چین صدر مملکت کا علی زرداری دورہ چین کریں گے
پڑھیں:
متنازع کینال منصوبے پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، شرجیل میمن
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18 اپریل کو حیدرآباد میں تاریخی جلسہ کرے گی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کینالز منصوبے سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے، 18 اپریل کا جلسہ کینالز کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ متنازع کینالز کے معاملے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا موقف ہی پی پی کا موقف ہے، حالات کچھ بھی ہوں کینالز کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ٹندوجام میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ کینالز کا مسئلہ سندھ میں بسنے والے 7 کروڑ عوام کے جینے اور مرنے کا مسئلہ کا ہے، کچھ لوگ نہروں کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں، حالات کچھ بھی ہوں، کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ سینیئر وزیر نے مزید کہا کہ کسی منصوبے کی منظوری صدر مملکت کے اختیار میں نہیں، صدر آصف زرداری کےخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18 اپریل کو حیدرآباد میں تاریخی جلسہ کرے گی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کینالز منصوبے سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کا جلسہ کینالز کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔