بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تینوں بہنوں اور 6 وکلاء نے ملاقاتیں کی  جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی سے جیل میں ملاقات نہیں کرائی گئی۔

بانی پی ٹی آئی سے ان کی تین بہنوں علیمہ خان، عظمی خانم اور نورین خان کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، فیملی ممبران کے ساتھ یہ ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں 6 وکلاء کی بھی ملاقات کرائی گئی، ملاقات کرنے والے وکلاء میں فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، فتح اللہ برکی، ملک وحید انجم، عرفان نیازی اور پرویز اقبال شامل تھے۔

 وکلاء سے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں، 45 منٹ کی ملاقات کے بعد وکلاء جیل سے روانہ ہوگئے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل بانی پی ٹی آئی سے جیل میں

پڑھیں:

اسد قیصر نے وکلاء تحریک اور لانگ مارچ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے وکلاء تحریک اور لانگ مارچ کے حوالے سے اہم  اعلان کر دیا 

"جیو نیوز" کے پروگرام" کیپٹل ٹاک "میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں، یہ ڈمی ہیں، حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتا چل گیا ہے۔ ہم نے ایسا کمیشن بنانے کا کہا تھا، جو حکومت اور اپوزیشن کو قبول ہو۔حکومت کی جانب سے ہم سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ آئین کی بالادستی کا مطلب آزاد عدلیہ ہے، وکلاء تحریک کی حمایت اور لانگ مارچ کو سپورٹ کریں گے۔

 اس امر کا بھی جائزہ لیجیے کہ آپ کس قدر اصول و قوانین دوسرے لوگوں پر تھوپتے ہیں، ان سے پوچھ لیجیے کیا انہیں واقعی آپ کی ہدایات کی ضرورت ہے

اسد قیصر  کا کہنا تھا کہ ہماری پٹیشن ایک مہینے سے نہیں لگ رہی، انصاف نہیں دیں گےتو ہم کہاں جائیں گے، تمام ادارے ایک دوسرے کا احترام نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ آئین کی بالادستی کےلیے شاہد خاقان عباسی اور دیگر سے بات کی ہے، اس ایک پوائنٹ ایجنڈا پر ہم نے مشترکہ طور پر آگے بڑھنا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتیں: اہلیہ ملنے سے محروم رہیں
  • بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بہنوں کی ملاقات ہوگئی
  • بانی پی ٹی آئی سے جیل میں تینوں بہنوں اور 6وکلا کی ملاقاتیں، اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی گئی
  • ہر کسی کو اپنی ناک سے نیچے دیکھنا ہوگا، بانی نے خط لکھ کر ابتدا کر دی ہے، وکیل
  • عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، فیصل چودھری
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے صوبائی وزراء، فیملی اور وکلاء جیل پہنچ گئے
  • بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں تنازع شدت اختیار کرگیا، بڑی گرفتاری سامنے آگئی
  • اسد قیصر نے وکلاء تحریک اور لانگ مارچ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی 16ممالک کے ڈیفنس اتاشیز سے ملاقات، شاہی قلعہ کی سیر بھی کرائی گئی