سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر احمد عظیم علوی، چیف کوآرڈینٹر سلیم پاریکھ، صدر کے سی سی آئی جاوید بلوانی کے ہمراہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سائٹ صنعتی ایریا میں برآمدی و درآمدی سامان کی نقل و حمل کو بلارکاوٹ یقینی بنانے کے لیے صنعتکاروں کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور پورے سائٹ ایریا میں ٹریفک جام کے مستقل حل کے لیے بالخصوص سراج قاسم تیلی فلائی اوور سے ناظم آباد انڈر پاس تک انسداد تجاوزات مہم جلد شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں نیز اگر سائٹ لمیٹڈ کی جانب سے این او سی موجود ہو تو پانی کی لائنوںکی مرمت روکنے سے گریز کیا جائے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور کیماڑی کو ضبط کی گئی ریڑھیاں 30 دن سے پہلے واپس نہ کرنے اور پولیس حکام کو ہدایت کی کہ کرکٹ میچز کی سیکورٹی کے باعث سڑکیں بند نہ کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ ڈی سی کیماڑی راجہ طارق حسین چانڈیو، ڈی سی سنٹرل طحہ سلیم، اے سی سائٹ ندا سمن، ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ سید عارف احمد زیدی اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، صدر احمد عظیم علوی، صدر کے سی سی آئی جاوید بلوانی، حارث شکور، شیخ ظفر احمد، شہزاد عربی و دیگر موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تقرری کو سراہا ہے

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی نے دوسرے صوبوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تقرری کو سراہا ہے اور اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چھوٹے صوبوں سے ججز کی تقرری صدرِ پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت اور اس میں فراہم کردہ طریقہ کار کے مطابق کی ہے جو پہلے دن سے موجود ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم  اسلام آباد کی وفاقی حیثیت کو بحال کرنے کی طرف ایک اہم اقدام ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ دراصل تمام صوبوں بشمول چھوٹے صوبوں جیسے سندھ اور بلوچستان کی مساوی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ

سندھ ہائی کورٹ بار  کا کہنا ہے کہ جب اسلام آباد ہائی کورٹ کو ابتدائی طور پر تشکیل دیا گیا تھا تو اس کا مقصد قوم کے تنوع کی عکاسی کرنا تھا، جس میں ہر صوبے اور اسلام آباد سے ایک جج رکھا گیا تھا۔ یہ ڈھانچہ وفاقیت کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور تمام علاقوں، بشمول چھوٹے صوبوں کی آوازوں کو وفاقی دارالحکومت کی عدلیہ میں شامل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس وفاقی کردار میں کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں سندھ اور بلوچستان جیسے صوبوں کی نمائندگی بھی کم ہوتی رہی۔

سندھ ہائی کورٹ بار نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ججز کی تقرری، بشمول معزز جسٹس خادم حسین سومرو، جو دیہی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے اصل ڈھانچے اور کردار کو دوبارہ بحال کرنے کی طرف ایک خوش آئند قدم ہے۔ جسٹس سومرو کی تقرری نہ صرف اسلام آباد ہائی کورٹ میں تجربہ اور مہارت کا سرمایہ لے کر آئے گی بلکہ سندھ کے لوگوں خصوصاً دیہی علاقوں کی آبادی کی وفاقی عدلیہ میں مناسب نمائندگی بھی یقینی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: ہائیکورٹ میں ججز کی تعنیاتی، اسلام آباد بار کونسل کا کل ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

اعلامیے میں اسلام آباد بار کونسل اور اسلام آباد کی قانونی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چھوٹے صوبوں سے آنے والے ججز بشمول جسٹس سومرو کی تقرری کو خوش آمدید کہیں اور مکمل حمایت فراہم کریں۔ اعلامیے میں خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کے بارے میں منفی تبصرہ یا اس کے خلاف مزاحمت نہ صرف وفاقیت کے اصولوں کو کمزور کرے گی بلکہ سندھ کے لوگوں، بشمول اس کی قانونی کمیونٹی کے جذبات کو بھی مجروح کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے اعتراضی خط کے باوجود 3 صوبوں کے 3 ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز کا خط: اہم نکات کیا ہیں؟

نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ سے، جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائیکورٹ سے جبکہ جسٹس محمد آصف کا بلوچستان ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ  میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد بار کونسل نے دوسرے صوبوں سے ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے کے خلاف آج اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

islamabad high court sindh high court اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلہ سندھ ہائی کورٹ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ہوائی فائرنگ سے کمسن بچی زخمی
  • ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی
  • چیف جسٹس یحیی افریدی سے چترال بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
  • فیصل اباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب کے بلا مقابلہ صدر محمد طاہر اور جنرل سیکرٹری تایا بشیر احمد منتخب
  • سندھ حکومت نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلیے وزرا کی سربراہی میں 8 کمیٹیاں تشکیل دے دیں
  • 45 کسٹمز ایجنٹس کے لائسنس بحال نہ ہوئے تو کام بند کردیں گے، کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن
  • سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تقرری کو سراہا ہے
  • حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس، ڈیجیٹل کرنسی پر تبادلہ خیال کیاگیا
  • کراچی بار ایسوسی ایشن کا آج عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان