زیرگردش کرنسی کے حجم میں کمی ، بینکوں کے ڈیپازٹس میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر ) زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر کمی جبکہ زر وسیع اور بینکوں کے ڈیپازٹس میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کیمطابق 24 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں زیر گردش کرنسی کا حجم 9300 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کے نرخ میں تاریخ ساز اضافہ، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
کراچی:
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں آج جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں بہت بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3218 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے فی تولہ کا تاریخ ساز اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی۔
مقامی سطح پر سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 8573 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی ہے۔
Tagsپاکستان