کراچی (کامرس رپورٹر)بینک دولت پاکستان حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بدھ 5 فروری 2025ء کویومِ کشمیر کے موقع پرعام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یوم یکجہتی کشمیر پرعام تعطیل، اسٹیٹ بینک بھی بند رہے گا، اعلامیہ جاری
اسٹیٹ بینک، اسٹیٹ بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کے باعث کل مکمل طور پر بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہےگا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 فروری کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
مالیاتی اداروں میں کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نہیں ہو گا، اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں برس کے آغاز پر سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا تھا جس کے مطابق 5 فروری کو وفاقی تعطیل بھی ہوگی جس کے باعث ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
اس کے ساتھ ساتھ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور بازار بھی بند رہیں گے۔
اس ضمن میں گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے بھی 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو یوم یکہجتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عام تعطیل ہوگی، جہاں سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک بینک تعطیل سندھ یوم یکجہتی کشمیر