ڈسٹرکٹ کی سطح پر چیمبر زکے لیے زمین فراہم کرنے میں پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کامرس، انڈسٹریز اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت خیبرپختونخوا، کو شہر اور ڈسٹرکٹ کی سطح پرچیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (CCIs) کے دفاتر اور عمارتیں قائم کرنے کے لیے صوبے میں ضلعی سطح پر مناسب پلاٹ فراہم کرنے کی بابت ایف پی سی سی آئی کی سفارش پر حکومت کے اقدام اور پیش رفت کو سراہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام خیبر پختونخوا کی اقتصادی، صنعتی، تجارتی، کاروباری اور کمرشل سر گرمیوں میں ترقی اور ان کی تیزی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ کامرس، انڈسٹریز اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،حکومت خیبر پختونخوا، نے اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے 31 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے کہ وہ ہر ضلع میں اس مقصد کے لیے 2 کنال کے پلاٹ کی نشاندہی کریں۔ صدرایف پی سی سی آئی نے کہا کہ فیڈریشن اعلیٰ ترین ٹریڈ باڈی ہونے کے ناطے چیمبرز آف کامرس کے دفاتر کے لیے مناسب عمارتوں کی کمی پر کے پی حکومت کی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی سی سی ا ئی کے لیے
پڑھیں:
شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے اجلاس کا انعقاد
اجلاس سے وسیم اظہر ترابی، کاظم حسین مطہری، خورشید انور اخونزادہ، سید زاہد حسین شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوِئے کہا کہ تنظیم کا وقار بہت ضروری ہے، اس کے وقار پر کبھی حرف نہیں آنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کا پہلا صوبائی کابینہ اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، مولانا سید زاہد حسین بخاری نے تلاوت کی۔ جس کے بعد شیعہ علماء پاکستان خیبر پختونخوا کی کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا گیا۔ کابینہ اجلاس میں صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، صوبائی جنرل سیکرٹری کاظم حسین مطہری، خورشید علی انور اخونزادہ سینئر نائب صدر، سید عابد حسین زیدی نائب صدر، حاجی یوسف حسین نائب صدر، شاہد امداد بیگ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعات ایس اے میر، علی عرفان میر سیکرٹری مالیات، سید اختر حسین نقوی ڈویژنل صدر ڈی آئی خان، سید انصار علی زیدی ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈی آئی خان، سید زاہد حسین بخاری ڈویژنل صدر ہزارہ، سرفراز علی، جمیل حسین اور نے شرکت کی۔ اجلاس سے وسیم اظہر ترابی، کاظم حسین مطہری، خورشید انور اخونزادہ، سید زاہد حسین شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوِئے کہا کہ تنظیم کا وقار بہت ضروری ہے، اس کے وقار پر کبھی حرف نہیں آنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم کا مقصد اعتماد، یقین اور تنظیم کے ساتھ وفاداری کرنا ہے، جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آپ ایک کارکن بن سکتے ہیں۔ پاراچنار معاملے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے بات چیت کی گئی اور اس معاملے پر اجلاس منعقد کرانے پر زور دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ڈی آئی خان میں تنظیم سازی کا عمل کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی ماندہ علاقوں میں کام جاری ہے۔ اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری جنرل نے شرکت پر تمام کابینہ کا جبکہ اجلاس کی میزبانی پر خورشید انور اخونزادہ کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں تمام شہدائے ملت جعفریہ اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔