ٹیکس ریفارمز کے بغیر معیشت کی بحالی ممکن نہیں ہے،فوادشیخ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ کے صدر فوادشیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں زرعی آمدنی پر ٹیکس لاگو کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں فوادشیخ نے کہا کہ ٹیکس ریفارمز کے بغیر معیشت کی بحالی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک ایسی پالیسی اپنانا ہوگی جو کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرے، تاکہ ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروباروں کو رعایت دے کر معیشت میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ فوادشیخ نے مزید کہا کہ اشیائے ضروریہ، گیس، بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔صنعتی ترقی کے فقدان اور کاروباری مواقع کی کمی نے نوجوان نسل کو مایوسی کی طرف دھکیل دیا ہے ایسے میں آئی ٹی ایک ایسا شعبہ ہے جو موجودہ بحران میں امید کی کرن بن سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانی مارکیٹ میں میڈ ان انڈیا آئی فونز کی فروخت و استعمال ممکن نہیں، پی ٹی اے
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے کہاہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں میڈ ان انڈیا آئی فونز کی فروخت اور استعمال ممکن نہیں۔
کابینہ ڈویژن نے بھارتی ساختہ آئی فونز کو پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتیہوئے ایڈوائزری جاری کی تھی جس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق کابینہ ڈویژن کے خدشات رد کردئیے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق امپورٹ آرڈر 2022 کے تحت بھارتی مصنوعات کی پاکستان میں درآمد ممنوع ہے اور بھارتی ساختہ آئی فون اور ڈیوائسز پاکستان میں بلیک لسٹ ہیں۔بھارت کے لیے مختص جی ایس ایم اے کا ٹائپ ایلوکیشن کوڈ رجسٹرڈ نہیں کرتے۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے مختص کوڈ کو بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔
ایف بی آر نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی،3 گرفتار
مزید :