چیئرمین بزنس مین پینل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی انجم نثار کا وفد کے ہمراہ سیکریٹری سہیل افضل اور جوائنٹ سیکریٹری محمدمنصف سے ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عون چودھری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی ، گنڈا پور کے طعنے

عون چودھری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی ، گنڈا پور کے طعنے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز

پشاور: پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے عاطف خان کو طعنے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، عون چوہدری سے ملاقات کی تصویر گروپ میں شیئر کرنے پر عاطف خان ناراض ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر شاہ فرمان نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان اور عون چوہدری کی ملاقات کی تصیور شئیر کی، جس پر عاطف خان نے انہیں کھری کھری سنائیں۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے طعنہ زنی کرتے ہوئے واٹس ایپ گروپ میں کہا کہ ’میں تو چیف ایگزیکٹو کے طور پر مجبوری میں سرکاری لوگوں سے ملتا تھا‘۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کے عدت کیس کے گواہ سے ملاقات پر سوالات اٹھائے اور پارٹی سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

عاطف خان کی اس ملاقات نے گروپ میں مزید مسائل پیدا کر دیے ہیں اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پی ٹی آئی کے لیے مشکلات کا سبب بن گئی ہے۔

متعلقہ مضامین