چیمپئینز ٹرافی، پاکستان کا3ٹیمیں بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پریکٹس میچوں کیلئے شاہینز کی 3 الگ الگ ٹیمیں بنانے کا پلان بنالیا۔چیمپئینز ٹرافی میں شریک مہمان ٹیموں کو میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل پریکٹس کا موقع دینے کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ شاہینز کے تین الگ الگ اسکواڈ تشکیل دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیمیں چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کرنیوالی ٹیموں کے خلاف میدان میں اتریں گی، جس کے باعث ڈومیسٹک پلئیرز کو بھی انٹرنیشنل کرکٹرز کیساتھ کھیلنے کا تجربہ ملے گا جبکہ مہمان ٹیم اپنی پریکٹس بھی کرسکے گی۔ بورڈ کے منصوبے کے مطابق پاکستان شاہینز کی ایک ٹیم کراچی، دوسری لاہور اور تیسری دبئی میں پریکٹس میچز کھیلے گی۔ دوسری جانب چیمپئیز ٹرافی میں شریک نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کیخلاف سہ ملکی سیریز میں پریکٹس کا موقع ملے گا، اس سیریز کا آغاز 8 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ادھر آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل پی سی بی قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاحی تقریب منعقد کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں فہیم اشرف کی شمولیت پر وسیم اکرم پھٹ پڑے
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے پاکستانی اسکواڈ میں فہیم اشرف کی سلیکشن پر وسیم اکرم پھٹ پڑے۔
قومی ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ سمیت سابق کھلاڑیوں نے بھی سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔
وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں ’آؤٹ آف بلیو‘ قرار دے دیا۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ ابتدائی 20 میچز میں اسکی بالنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی، پھر آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی کیلئے متنخب کردہ اسکواڈ پر سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ میرے لیے حیران کُن ہے کہ دنیا بھر کی ٹیموں نے پچز کو دیکھتے ہوئے اپنے اسپنرز کی تعداد بڑھائی مگر پاکستان صرف ابرار احمد کیساتھ کھیلنے جا رہا ہے۔
دوسری جانب سابق کرکٹرز تنویر احمد، کامران اکمل اور باسط علی نے بھی آل راؤنڈر فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی واپسی پر سوالیہ نشان اٹھایا جبکہ انکی ایک سفیان مقیم اور بالنگ آل راؤنڈر کیلئے عامر جمال کے ناموں کے حمایت کی ہے۔
یاد رہے کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں اپنا آخری ون ڈے 11 ستمبر 2023 میں کھیلا تھا جس میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی جبکہ مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے اپنا آخری میچ 7 اکتوبر 2023 کو کھیلا تھا۔