یونانی جزیرے سینٹورینی پر مسلسل جھٹکے‘ شہری انخلا پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
یونان کے جزیرے پر زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری انخلا کررہے ہیں
ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے خوبصورت ترین جزیرے سینٹورینی پر مسلسل زلزلے کے خوف نے لوگوں کو جزیرہ چھوڑنے پر مجبورکر دیا۔خبررساں اداروں کے مطابق یونانی جزیرے سینٹورینی میں ہر 20 سے 30 منٹ بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں،جس کے بعد بڑی تعداد میں سینٹورینی کے رہائشی اور سیاح کشتیوں اور طیاروں پر جزیرے کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یونان کی قومی ائر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ 2روز کے لیے ایتھنز سے سینٹورینی کے لیے پروازوں کی تعداد کو دگنا کیا جارہا ہے۔ فیری کمپنیوں نے بھی کہا کہ وہ بھی اضافی خدمات پیش کریں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس پر
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے جب کہ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس سے زیادہ پر ٹریڈ کررہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 287 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 113968 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے دن مندی، سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب ڈوب گئے
بعد ازاں بازارِ حصص میں مندی کا رجحان جاری رہا اور 640 پوائنٹس کی مندی سے 100 انڈیکس کم ہوکر 113615 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا تھا اور مسلسل تین دن مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 31 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔