سعودی عرب اور بھارت معدنیاتی شعبے میں تعاون پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
نئی دہلی: سعودی عرب اور بھارتی عہدے دار مذاکرات کررہے ہیں
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور بھارت نے معدنیات کے اہم شعبے میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔بھارت میں کوئلے اور کانوں کے وزیر جی کشن ریڈی اور ان کے سعودی ہم منصب بندر الخوریف کی سربراہی میں دونوں ممالک کے وفود نے نئی دہلی میں ملاقات کی،جس میں معدنیات کے شعبے میںسرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مودی سرکار سبز توانائی کی منتقلی کو تیز کرنا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میںدونوں ممالک کے درمیان اہم معدنیات کے معاہدوںمیں پیش رفت ہوئی،جن میں لیتھیم، تانبا اور صاف توانائی کی ٹیکنالوجیز کے لیے درکار خام مال شام ہے۔ یہ اشیا پون چکی، الیکٹرک گاڑیوں، بیٹری کی تیاری اور مصنوعی ذہانت کے نظام کو تیار کرنے میں استعمال ہوتی ہیں۔ اس موقع پر بھارتی وزیرجی کشن ریڈی کا کہنا تھا کہ بھارت اور سعودی عرب معدنیات کے اہم شعبے میں تعاون کو گہرا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: معدنیات کے
پڑھیں:
ہندوؤں کے مہا کمبھ میلے میں نہانے کے سوال پر فاروق عبداللہ کا ایسا جواب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی
نیو دہلی:سیاست کے سنگین ماحول میں اکثر رہنما اپنی حسِ مزاح سے محفل کو خوشگوار بنا دیتے ہیں، ایسے ہی ایک واقعے میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
منگل کو پریس کانفرنس میں فاروق عبداللہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے، صحافی نے فاروق عبداللہ سے سوال پوچھا کیا آپ مہا کمبھ میلے میں شرکت کرینگے؟ جس پر فاروق عبداللہ نے کہا میں اپنے گھر میں روز نہاتا ہوں۔
واضح رہے کہ بھارت کے قدیم شہر پریاگ راج (الہ آباد) میں ہونے والے کمبھ میلے میں لاکھوں ہندوؤں کا جم غفیر جمع ہوکر ’مقدس دریا‘ میں غسل کرتا ہے۔
فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ میرا گھر نہ مسجد میں ہے، نہ مندر، میں اور نہ گوردوارے میں ہے۔ میرا خدا میرے اندر ہے۔
صحافی نے فاروق عبداللہ سے ایک اور سوال کیا کہ دہلی میں کون جیتے گا؟ تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے نجومی بننا پڑے گا تاکہ میں آپ کو بتا سکوں کہ دہلی میں کیا ہوگا۔ مجھے کیسے پتا کہ کون آئے گا اور کون جائے گا؟۔
یاد رہے کہ سال 2022 میں اسی طرح کے ایک مشہور واقعے میں بی جے پی کے ایم پی روی کشن نے اپنی تقریر سے سب کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا تھا۔
گورکھپور میں دو نئے شمشان گھاٹوں کی افتتاحی تقریب میں گورکھپور کے ایم پی روی کشن نے کہا کہ یہاں جدید ترین الیکٹرک شمشان گھاٹ بننے کے بعد آپ کے پیاروں کی آخری رسومات بہت جلدی مکمل ہو جائیں گی اور جو یہاں جلائے جائیں گے وہ سیدھا جنت جائیں گے۔
ان کی یہ بات سن کر وہاں موجود سب لوگ ہنسنے لگے حتیٰ کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔