شام: کار بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے شہر منبج میں کار میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ایک ماہ کے دوران شام میں ہوانے والا یہ ساتواںواقعہ ہے جس میں کسی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا۔ شامی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعے میں ملوث لوگوں سے اس کا حساب ضرور لیا جائے گا۔ جرم میں شامل لوگوں کو نہ صرف سزا دی جائے گی بلکہ نشان عبرت بھی بنایا جائے گا۔شہری دفاع کے مطابق المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے، ایران
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات کو ایک حقیقی موقع دے رہے ہیں، ہفتے کو ہونے والے مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے اسلام ٹائمز۔ امریکا سے شیڈول مذاکرات کے حوالے سے ایران کا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات کو ایک حقیقی موقع دے رہے ہیں، ہفتے کو ہونے والے مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کل عمان میں ہو رہے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مذاکرات میں ایران کی نمائندگی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور امریکا کی نمائندگی امریکی صدر کے مندوب اسٹیو وٹکوف کریں گے۔
اس سے قبل رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ہفتے کو ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کیے بغیر یہ کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت میں معاہدہ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت انتہائی اعلیٰ سطح پر ہوگی، بات چیت کامیاب نہ رہی تو ایران بہت بڑے خطرے میں گِھر جائے گا۔