کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی زیر صدارت اجلاس میں انہوں ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد ضلع وسطی اور یوسی چیئرمین سے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں آگاہی فراہم کریں تاکہ شہری کچرا اپنے گھروں، کھڑکیوں سے باہر نہ پھینکیں، انہوں نے کہا کہ ہم بار بار لیاقت آباد کی گندی گلیاں صاف کرواتے ہیں لیکن رہائشی اپنے گھر کی کھڑکیوں سے کچرا پھینک کر گلیاں دوبارہ کچرے سے بھر دیتے ہیں۔ اجلاس میں ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب کے علاوہ 8 یوسیزکے چیئرمین، کنسلٹنٹ فرحان لودھی و متعلقہ افسران موجود تھے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اس مسئلے کا باقاعدہ حل نکالنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جس کا کام گھرگھر آگاہی پہنچانا، ایس ایس ڈبلیو ایم کے اہلکاروں کو کچرا گھر سے اٹھانے کے ٹائم مقررکرنا، گھروں کے مطابق ریسورس کی تعیناتی کو چیک کرنا اور علاقے میں صفائی ستھرائی سے متعلق تمام کاموں کی مانیٹرنگ شامل ہوں گے۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد نے علاقے میں رکشہ اور عملے کی تعداد مزید بڑھانے کی درخواست کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لیاقت ا باد

پڑھیں:

مسئلہ فلسطین و کشمیر کو یورپ نے عالم اسلام پر مسلط کیا، لیاقت بلوچ

آل پارٹیز کانفرنس کے مقررین نے مسئلہ کشمیر و فلسطین پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ ٹرمپ کو اپنے غرور کا خمیازہ جلد بھگتنا پڑے گا۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام ہفتہ قومی یکجہتی کشمیر و  فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ آل پارٹز کانفرنس میں شہر لاہور کے مذہبی و سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور 5 فروری کو یکجہتی کشمیر و فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کا عزم کیا گیا۔ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے جماعت اسلامی کے مسئلہ فلسطین و کشمیر  کے حل کیلئے طویل جدوجہد پر خراج تحسین کیا گیا۔

آل پارٹز کانفرنس میں ملک کی نامور سیاسی و مذہبی شخصیات میاں وحید احمد، مولانا اسعد فاروق، محمد اقبال آزاد، محمد خان لغاری، محمد عباس، انعام الحسن، مولانا اسلم صدیقی، نعیم عدنان، زبیر خان، عبدالعزیز شگری جبکہ اظہر بلال، ملک شاہد اسلم، چوہدری محمد شوکت، قاص احمد بٹ، ڈپٹی سیکرٹری عبدالعزیز عابد، جبران بٹ،  شعیب یعقوب، ڈاکٹر محمود، عامر نثار خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے  قرار داد  پیش کی، جس کو سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسئلہ وفلسطین و کشمیر کو یورپ نے عالم اسلام پر مسلط کیا ہے۔ ٹرمپ کو اپنے غرور کا خمیازہ جلد بھگتنا پڑے گا۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنے تک پاکستان نامکمل ہے: طارق فضل چودھری
  • نوشہروفیروز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون لیاقت علی لنڈ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • حیدرآباد ،قاسم آباد کے رہائشی پولیس گردی کے خلاف پریس کلب کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں
  • ماسکو: رہایشی عمارت میں دھماکا‘ایک شہری ہلاک‘ 4 زخمی
  • اپوزیشن سیاسی انداز سے آگے بڑھے ، نادان دوست پاکستان مخالف ایجنڈے کا حصہ بن رہے ہیں ، طارق فضل چودھری
  • آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، طارق فضل چودھری
  • مسئلہ فلسطین و کشمیر کو یورپ نے عالم اسلام پر مسلط کیا، لیاقت بلوچ
  • فیصل کریم کا لیاقت بلوچ سے رابطہ‘امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت
  • پریٹ آباد کی رہائشی خاتون انصاف کے لیے پریس کلب پہنچ گئی