سولجر بازار: ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکو اورشہری ہلاک ایک شہری زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار تھانے کی حدود باغ جماعت خانہ اشو اپارٹمنٹ کے قریب 2 مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کی غرض سے شہریوں کو روکا تو شہریوں نے مزاحمت کردی جس پر ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اس کا ایک ساتھی ڈاکو مارا گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری طاہر بزنجو جاں بحق جبکہ زخمی ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت عبداللہ ولد علی حسن کے نام سے ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف تاجروں نے شاہراہ بند کردی
گھارو( نمائندہ جسارت )گھاروں کی مختلف پی ایم ٹیز کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری روڈوں پر نکل آئے۔ مشتعل افراد نے شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائر نظر آتش کرتے ہوئے ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں اعتراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر تاجر برادری کے سرپرست اعلی محمد قاسم چانڈیو ٹاؤن کمیٹی گھارو کے وائس چیئرمین میر بابو پنہور کونسلر وحید عارفانی کونسلر سکندر چانڈیو نے میڈیا کو بتایا کہ الیکٹرک کے موجودہ ایریا انچارج زین شر شہریوں کو بلوں کی مد میں بلیک میل کر رہا ہے اور گزشتہ کئی روز سے شہر کی مختلف پی ایم ٹیز کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ذریعے بند کرکے عوام کو پریشان کرنے کی کوشش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھاری بھرکم بل کی وصولی کی جارہی ہے اور دوسری طرف شہریوں کوآٹھ آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عذاب دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک وفد کی صورت میں مذکورہ انچارج کے پاس شہریوں اور کے الیکڑک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ہماری تمام تر جدوجہد کو نظر انداز کردی گیا یہی مجبوری ہے کہ ہم آج شہریوں کے ساتھ سڑک پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایریا انچارج انتہائی غیر مہذبانہ انداز اختیار کیے ہوئے ہیں ۔