سکھ بچی کے اغوا اور زیادتی کےملزم کی درخواست ضمانت مسترد
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے کم عمر سکھ بچی کے اغوا اور زیادتی کے کیس میں ملزم محمد شریف کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ دوران سماعت مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 کو ملزم شریف میری بچی کو بہلا پھسلا کر زیادتی کی نیت سے اغوا کرکے لے گیا تھا۔ پولس کے مطابق ملزم شریف بچی کو اغواء کرکے کندھ کوٹ کشمور لے گیا تھا اور ملزم نے بچی سے کورٹ میرج کرلی تھی، ملزم کو مئی 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دالوں کی ملکی درآمدات میں 128.15 فیصد اضافہ ہوا، پی بی ایس
اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) دالوں کی ملکی درآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 128.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیات 34.2 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر 2023 میں دالوں کی درآمدات کا حجم 14.99 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 19.21 ارب روپے یعنی 128 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔