کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کے مرکزی دفتر میں یوم کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جناح ٹاؤن کے زیر انتظام اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے اساتذہ اکرام اور ڈائریکٹر ایجوکیشن شیر علی کے ساتھ شرکت کی جبکہ چیئرمین رضوان عبد السمیع بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسولؐ مقبول سے کیا گیا اور اسکول کے طلبہ نے یوم کشمیر کی مناسبت سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔ اس موقع پر چیئرمین رضوان عبد السمیع نے طلبہ سے گفتگو میں کہا کہ 75 سال سے کشمیر کے عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے میں سانس لے رہے ہیں ان کے شب و روزاس خوف میں گزر رہے ہیں کے اگلی صبح نہ جانے کس گھر پر چھاپا پڑے اور انکا ہنستا بستا گھر اجڑ جائے۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہم سب کو اس کی قدر کرنی چاہیے، آزادی کی قدر ہمیں کشمیر، شام، فلسطین اور برما کے مسلمانون سے پوچھنی چاہیے۔ آج کی تقریب سے ہم وہاں کے مسلمانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری سرحدیں ضرور بند ہیں۔
لیکن ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گولارچی، مسلم اسٹوڈنٹس کی یکجہتی کشمیر ریلی

گولارچی (نمائندہ جسارت)مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گولارچی کی جانب سے یکجہتی کشمیر ریلی جامعہ محمدیہ سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ اس ریلی کی قیادت مسلم اسٹوڈنٹس لیگ ضلع بدین کے صدر عبد القدیر آرائیں، احسان اللہ خان اور شان جٹ نے کی۔ ریلی کے دوران زبردست نعرے بازی کی گئی، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر عبدالقدیر آرائیں نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جانا چاہیے۔ کہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے جاری مظالم کے خلاف عالمی برادری کو آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ ہماری یکجہتی کا یہ مطلب ہے کہ ہم ان کے حق خودارادیت کے لیے کھڑے ہیں اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو مکمل حمایت دیتے ہیں۔ریلی میں شریک طلبہ اور مقامی رہنماؤں نے بھی کشمیری عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین