بانی کا خط قانونی دستاویز اور تاریخ کا حصہ بن گیا، زرتاج گل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ خط کے 6 نکات کا متن میڈیا پر آچکا ہے، جس کا پہلا نکتہ ہے یہ ملک بھی میرا ہے فوج بھی میری ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران زرتاج گل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط قانونی دستاویز اور تاریخ کا حصہ بن گیا ہے، جس کے 6 نکات میڈیا پر آچکے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام پتے ضائع ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس عوام کا کارڈ ہے، یہ دعائیں مانگ رہے ہیں کہ امریکا سے دعوت نامہ آجائے، وزراء نے ٹرمپ کے خلاف ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیے ہیں۔
زرتاج گل نے مزید کہا کہ بانی کے خط کے نکات میں پہلا نکتہ یہ ہے کہ یہ ملک اور فوج بھی میری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایم این اے میاں غوث کے گھر کا دروازہ توڑ کر نکالا گیا، پنجاب میں انسدادتجاوزات مہم سے خوف و ہراس پھیلا ہواہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں انسداد تجاوزات کےلیے پہلے وارننگ دی جاتی ہے، یہ آپریشن منصفانہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین بار خط لکھ چکے انسانی حقوق قائمہ کمیٹی کو میڈیا کے ساتھ پنجاب کی جیلوں کا دورہ کرنے دیا جائے، لیکن ایسا نہیں کرنے دیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کہا کہ بانی نے کہا کہ زرتاج گل
پڑھیں:
غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلاء مہم جاری،مزید 4ہزارسے زائد خاندان افغانستان میں داخل
اسلام آباد(اوصاف رپورٹ)پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے انخلاء کا عمل جاری، مزید ہزاروں افغان باشندوں کو واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان مہمند کا کہنا تھا کہ مزید 4 ہزار 384 افغان باشندوں کو طورخم کے راستے افغانستان بھیجا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹرانزٹ کیمپ آنے والوں میں 1480 افغان باشندے بغیر دستاویزات کے مقیم تھے۔
انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے اب تک 29 ہزار 744 افغان باشندوں کو واپس افغانستان بھیجا جا چکا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلا مہم جاری ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر سے اب تک ڈی پورٹ کروائے گئے غیر قانونی مقیم باشندوں کی تعداد 9165 تک پہنچ گئی ہے، مہم کے دوران 9895 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ 730 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، لاہور میں 05 جبکہ صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح بیں الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی گئی