Jang News:
2025-02-04@22:00:36 GMT

سجاول: والد کے موبائل نہ دلانے پر 13سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

سجاول: والد کے موبائل نہ دلانے پر 13سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی

علامتی تصویر۔

سجاول میں 13سال کے لڑکے نے والد سے ناراضگی پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ 

پولیس کے مطابق سجاول کے گاؤں سومار ہنگورجو میں لڑکے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ 

لڑکے والد علی حسن نے کہا کہ 13سال کے بیٹے نے موبائل فون نہ دلانے پر خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔ 

پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم اور تحقیقات جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی میں پولیو ورکر سے موبائل چھیننے والا اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی پولیس نے پولیو ورکر سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو گرفتار کر کے چھینا ہوا موبائل اور اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر کورنگی آر ایریا میں پولیو ورکر زیشان کو 2 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر یرغمال  بنر کا لوٹ لیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی کورنگی پولیس متحرک ہوگئی جس نے  سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر واردات میں ملوث ایک ڈاکو عمران کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضےسے اسلحہ ، چھینا ہوا موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ، پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو نے پولیو ورکر سمیت دیگر شہریوں سے بھی واردات کا اعتراف کیا جبکہ پولیس گرفتار ڈکیت کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • سرجانی میں بیروزگار نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی
  • اسکردو: نوعمر لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار
  • لاہور: خاتون نے گنگا رام اسپتال کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی
  • کراچی میں پولیو ورکر سے موبائل چھیننے والا اسٹریٹ کرمنل گرفتار
  • انڈسٹری کو بڑا جھٹکا ،معروف فلمساز نےخودکشی کرلی
  • خیرپور: گمبٹ تھانے میں پولیس حراست میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
  • کراچی کے لاپتہ تاجر کی پتھر بندھی سمندر میں ڈوبی ہوئی لاش برآمد
  • کراچی: یکم فروری کو گمشدہ ہونے والی 13سالہ لڑکی بازیاب
  • پولیس مقابلوں اور چھاپوں کے دوران 16 ملزمان گرفتار