بانی پی ٹی آئی کے تمام پتے ضائع ہوگئے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام پتّے ضائع ہوگئے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام پتے ضائع ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو خط کا جواب ملا کہ موصول نہیں ہوا ہے، اگر ہو بھی گیا تو ہمیں ایسے خط میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ایک شخص جس نے تمام کارڈ استعمال کیے وہ ضائع ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف کو بھی دورہ امریکا کی دعوت آجائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پہلی تقریر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات کریں، بانی پی ٹی آئی کا خط ڈرامہ، چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش ہے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ میری اطلاع میں نہیں کہ میاں غوث کو گھر کا دروازہ توڑ کر نکالا گیا، پنجاب میں انسداد تجاوزات سے پہلے ریڑھی والوں کو سیٹ اپ لگا کر دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی ضائع ہوگئے کہا کہ
پڑھیں:
کوئی بے ایمان ہو تو وہ ججنہیں ہوسکتا، جسٹس عقیل عباسی
اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈ یسک )سپریم کورٹ کے جسٹس عقیل عباسی نے ضلعی عدلیہ کے ججوں سے خطاب کے دوران کہا کہ
جج کا ایمان دار ہونا بنیادی جزو ہے اور خدا کے واسطے انصاف کو نہ بگاڑیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس عقیل عباسی نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی عدلیہ پر فراہمی انصاف کی بھاری ذمہ داری ہے۔جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ کوئی بے گناہ جیل میں ہو تو عذاب الٰہی قریب تر ہوتا ہے، ججوں کو کسی کے بے گناہ جیل میں ہونے کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ تمام ججوں کو معلوم ہے کہ جیلوں میں کیا ہوتا ہے، تمام ججوں کو اللہ تعالیٰ کے ہاں پیش ہو کر جواب دہ ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ ججوں کے لیے ایمان دار ہونا بنیادی جزو ہے، جج یا جج ہو سکتا ہے یا بے ایمان، کوئی بے ایمان ہو تو وہ جج نہیں ہوسکتا، اللہ کا خوف دل میں رکھیں اور دیانت داری سے فیصلے کریں۔جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ خدا کے واسطے انصاف کو نہ بگاڑیں، اگر جج بھی انصاف نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔