راولپنڈی:بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  عمران خان نے اڈیالہ جیل میں اپنی تین بہنوں اور چھ وکلا سے ملاقاتیں کیں جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین خان کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو 45 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا سے بھی ملاقات کی، جن میں فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، فتح اللہ برکی، ملک وحید انجم، عرفان نیازی، اور پرویز اقبال شامل تھے، وکلا کے ساتھ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے اپنے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔

خیال رہےکہ عمران خان کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ بشری بی بی کو بانی پی ٹی آئی سے نہ ملوانا غیر قانونی عمل ہے، اس حوالے سے ہم عدالت میں شکایت کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں، عمران خان کا جیل سے اہم پیغام

بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں، عمران خان کا جیل سے اہم پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں، حکومت فارم 47 والی ہے، بھارت اور مودی کے خلاف یکجا ہونے کا پیغام دیا ہے۔
فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہا کہ حکومت نے فیصلے کرتے ہوئے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آج وکلا اوراہلخانہ کو ملاقات نہیں ہونے دی، ملاقات سے روکنے پر کیا پیغام دے رہے ہیں، عمران خان نے بھارت کے خلاف 2019کا موقف اپنایا، انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان پرالزام لگا دیتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے پوری قوم کو پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا کہا ہے، ان سے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر کوئی بات نہیں ہوئی، انہوں نے کہا ہے میں ملاقات کے لیے آتا رہوں، بانی کی بہنیں الزام لگا رہی ہیں، جو ملاقات کررہے ہیں وہ مشکوک ہیں، یہ ان کا غضہ ہوسکتا ہے۔فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ عثمان گل اور ظہر عباس بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہیں، کسی کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک پہلگام فالس فلیگ کہانی، بھارتی میڈیا کے سوالات؟ مودی سرکاری خاموش ؟ کیوں ؟ نیب نے پبلک سیکٹرکمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والے افسروں کیخلاف انکوائریز بند کردیں الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا زیارت میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ، بی ایل اے کے 7دہشتگرد ہلاک سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں اور جرمانوں کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے بہنوں، پارٹی رہنمائوں کی ملاقات آج بھی نہ ہوسکی
  • بانی نے کہا بھارت کے خلاف متحد ہیں، فیصل چوہدری
  • بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں، عمران خان کا جیل سے اہم پیغام
  • راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والی تینوں بہنوں کو روک لیا
  • عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے بہنوں، رہنماؤں اور وکلا کی ملاقات آج بھی نہ ہوسکی
  • عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے بہنوں، رہنماؤں اور وکلا کی ملاقات آج بھی نہ ہوسکی
  • عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی دیر ہے، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا: شیر افضل مروت
  • عامر خان اپنی گرل فرینڈ اور بیٹے کے ہمراہ سابقہ اہلیہ سے ملنے پہنچ گئے
  • توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ