حکومت کا یوم کشمیر کی چھٹی کے موقع پر پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد: یوم کشمیر کی چھٹی کے موقع پر پاسپورٹ دفاتر شہریوں کی خدمات کے لیے کھلے رہیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس نے شہریوں کو24 گھنٹے پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت شہری کل عام تعطیل کے روز بھی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر کی خدمات دستیاب ہوں گی، عوامی مرکز آفس کراچی میں بھی شہری پاسپورٹ بنوانے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے، عام تعطیل کے باوجود محکمہ پاسپورٹس عوامی سہولت کے لیے دن رات کوشاں ہے تاکہ شہری تینوں بڑے شہروں میں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت حاصل کر سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان، اسٹیٹ بینک بھی بند رہے گا، اعلامیہ جاری
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کل 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر بند رہے گا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ کشمیر کے موقع پرعام تعطیل کی بنا پر اس کے دفاتر بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سال کے شروع میں سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق پانچ فروری کو وفاقی تعطیل بھی ہوگی جس کے باعث ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور بازار بھی بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے بھی پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا تھا، سندھ حکومت کے جاری کردی نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ پانچ فروری کو یوم یکہجتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عام تعطیل ہوگی، سندھ بھر میں سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند ہیں گے۔