عمران خان کو کہیں منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، سوال یہ ہے ان پر اعتبار کون کرے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا یا کہیں اور منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اگر ایسا ہوتا تو ان کی جانب سے آرمی چیف کو خط نہ لکھا جاتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پر کوئی بھی اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں، یہ شخص آج جس کے گن گا رہا ہو کل اسی گالی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان نے اپنے ملک کے سپہ سالار کو خط لکھا، اس میں غلط کیا ہے، جنید اکبر نے سوال اٹھا دیا
انہوں نے کہاکہ کبھی کسی ہائی لیول میٹنگ میں عمران خان کی منتقلی کے حوالے سے بات نہیں ہوئی، یہ صرف تحریک انصاف کی خواہش ہو سکتی ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نے حکومت جانے کے بعد ریاست پر حملہ کیا، اس سے قبل کوئی سیاسی جماعت اس حد تک نہیں گئی، حالانکہ سیاسی تبدیلیاں ماضی میں بھی آتی رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جنرل باجوہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ایک سال کے اندر دوسرا آپشن ڈھونڈ رہے تھے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جو رویہ عمران خان کا ہے کسی اور جماعت نے نہیں اپنایا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے لیے جنہوں نے ٹوئٹس کی تھیں وہ بھی ڈیلیٹ کرگئے، نوبت یہاں تک آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کے لیے ہاؤس اریسٹ کی پیشکش علی امین گنڈاپور لے کر آئے تھے، علیمہ خان
انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان کے ساتھ ہمارے رابطے منقطع نہیں ہیں، علی امین گنڈاپور نے ایک میٹنگ میں تجویز دی تھی کہ وہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کے لیے جرگہ لے کر جا سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیبلشمنٹ بنی گالہ منتقلی خواجہ آصف عمران خان وزیر دفاع وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ بنی گالہ منتقلی خواجہ ا صف وزیر دفاع وی نیوز انہوں نے کہاکہ خواجہ ا صف کے لیے
پڑھیں:
اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے خاموشی توڑیں، حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا ہے، وہ آج بھی القسام بریگیڈز کا مقابلہ نہیں کرسکتا، اسی لیے وہ غزہ کے بچوں کو شہید کررہا ہے، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے خاموشی توڑیں۔
کراچی میں شارع فیصل پر غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہودی احسان فراموش ہیں، مسلم ممالک کو بھی نہیں چھوڑیں، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے اور اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں کراچی: جماعت اسلامی کے زیراہتمام ’یکجہتی غزہ نائٹ ‘، ہزاروں افراد کی شرکت
انہوں نے کہ فلسطین کو ضرور آزادی نصیب ہوگی، لیکن تماشا دیکھنے والے جب تماشا بنیں گے تو کون ان کی مدد کو آئےگا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اہل غزہ جس مصیبت میں ہیں وہ بیان سے باہر ہے، ڈیڑھ سال میں 60 سے 70 ہزار فلسطینیوں کا لہو بہہ چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یو این انسانی حقوق کا چارٹر دہشتگردی کرنے والوں نے دریا برد کردیا، اس وقت فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کا کوئی عملی کردار نظر نہیں آرہا۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے اور اقوام متحدہ قراردادیں پاس کررہا ہے، مسلم حکمران ایسے ہی خاموش رہے تو داستان تک نہیں رہے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ امریکا میں بھی 50 فیصد لوگ فلسطین کے حامی ہیں، مغرب میں رہنے والے باضمیر لوگ ان کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں اسرائیل کی مذمت کریں، لیاقت علی خان کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کہا گیا تھا لیکن انہوں نے کہاکہ ہماری بنیاد برائے فروخت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں کراچی: غزہ کے ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ’فلسطین وائٹ کوٹ مارچ‘ کا انعقاد
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہاکہ ہم 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے، جبکہ 18 اپریل کو ملتان میں اہل غزہ سے یکجہتی کے لیے مارچ ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل اسرائیلی مظالم امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان حماس غز یکجہتی مارچ غزہ فلسطین کراچی وی نیوز