سرجانی میں بیروزگار نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور سی مراقبہ ہال کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ محسن کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن غلام حسین پیرزاہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں نوجوان نے مکان کی پہلی منزل کے کمرے کے دروازے کی چوکھٹ سے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کی ہے جو کہ میکنک کا کام کرتا تھا اور بیروزگار ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات اور نفسیاتی مسائل کر شکار ہوگیا تھا۔
تاہم، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جہلم: نوجوان بہن کو 2 بھائیوں نے ویڈیو بنانے پر قتل کردیا
— فائل فوٹوجہلم میں 20 سال کی لڑکی کو 2 بھائیوں نے ویڈیو بنانے پر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق تھانا چوٹالہ کی حدود ڈھوک کوریاں میں لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، لڑکی کی موت کو اہلخانہ نے خودکشی کہا تھا۔
پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 2 بھائیوں اور چچا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشان بھی موجود ہیں۔