صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔
منگل کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ ژائے ڈونگ نے ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ چین کے لیے روانہ ہو گئے
صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، 4 سے 8 فروری تک دورہ چین کے دوران صدر مملکت بیجنگ میں اپنے ہم منصب شی جن پنگ سمیت چین کی دیگر اعلیٰ سطح کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
????????صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ۔بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا pic.
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) February 4, 2025
صدر مملکت چین کی اسٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے بھی ملیں گے، صدر مملکت چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ’آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں‘، چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
ملاقاتوں کے دوران پاک-چین اقتصادی راہداری، علاقائی روابط، سیکیورٹی تعاون سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر مملکت کے ہمراہ چین پہنچے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آصف علی زرداری بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ دورہ چین صدر شی جن پنگ صدر مملکتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ دورہ چین صدر مملکت صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ چین پر چین چین کے کے لیے
پڑھیں:
صدر مملکت چین کے 4 روزہ دورے پر (کل) روانہ ہوں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری (کل)منگل کو4 روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔ صدرکے دورہ چین کے حوالے سے ایڈوانس ٹیموں کی چین روانگی شروع ہو گئی، صدر کی چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔(جاری ہے)
اعلیٰ سطحی وفد میں بلال بھٹو زرداری ،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ،وزیر داخلہ محسن نقوی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر چینی صدر شی چنگ پنگ سے ملاقات کرینگے اور 5 نومبر کو شنگھائی عالمی نمائش میں بھی شریک ہوں گے،چینی قیادت سے ملاقاتوں میں سی پیک فیز 2، پاک چین تعلقات ،علاقائی و عالمی سلامتی سمیت دیگر باہمی امور پر مشاورت ہو گی۔