پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا( کے پی کے) علی امین گنڈاپور نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر صوبے میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ دنیا ویلنٹائن ڈے مختلف انداز میں مناتی ہے، لیکن ہم اسے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک منفرد طریقے سے منائیں گے، انشورنس اسکیم کے تحت 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو 5 لاکھ روپے اور اس سے کم عمر کے افراد کو بھی 5 لاکھ روپے کی انشورنس فراہم کی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور نے صحت کے شعبے میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 67 فیصد مریضوں کا علاج سرکاری اسپتالوں میں ہوا جو کہ صحت کے نظام میں بہتری کی علامت ہے۔

 انہوں نے مزیدکہا کہ نگراں حکومت کے دوران ادویات کی خریداری کے لیے 12 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، جنہیں کم کرکے 5 ارب روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ بند صحت کارڈ کو دوبارہ فعال کر کے 20 ارب روپے کے بقایاجات ادا کیے گئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کاکہنا تھا کہ صوبے کے ریونیو میں 49 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس سے بہتر گورننس کی عکاسی ہوتی ہے، صوبے کے لیے 150 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیا گیا ہے، جو شفاف حکمرانی کی مثال ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ارب روپے

پڑھیں:

کرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے. علی امین گنڈاپور

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ کرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے ، کرم میں قیام امن کے لیے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، امن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرم میں چند جگہوں پر شرپسند ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے، شرپسندوں کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے تاکہ مسئلہ جڑ سے ختم کیا جائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ جرگے سے مسائل کا حل نکالا ہے، چیلنجز بہت ہیں تاہم ہر چیلنج سے مقابلے کو تیار ہیں، بنکرز کرم میں قیام امن کے لیے مسئلہ تھے، جنہیں روز گرایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کرم سو سال سے زیادہ پرانا مسئلہ ہے جو وقتا فوقتا اٹھتا رہا ہے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ راشن کی چار بڑی کھیپ کرم پہنچائی جا چکی ہیں.

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کالے قوانین کے ذریعے اقتدار کو طول دینے کی کوشش کر رہی ہے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم 8 فروری کے الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کو تحفظ دینے کی کوشش ہے 8فروری کو پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم سمیت غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ 8فروری کو فارم 47کا استعمال کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا تھا، حکومت نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے، صحافیوں سمیت ہر شعبہ اور مکتبہ فکر کو 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت ہے، حکومت کالے قوانین کے ذریعے اپنے اقتدار کو طول دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم حکمرانوں کے گلے پڑے گی، 8 فروری ملک کو مینڈیٹ چوروں کے چنگل سے آزاد کرانے کے عہد کا دن ہے.

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کا میگا بی آر ٹی منصوبہ حکومت کیلئے سفید ہاتھی بن گیا،رپورٹ
  • علی امین گنڈا پور کا ویلنٹائن ڈے منفرد انداز میں منانے کا اعلان
  • علی امین گنڈاپور ویلنٹائن ڈے کیسے منائیں گے؟
  • علی امین گنڈاپور کا ویلنٹائن ڈے پر خیبرپختونخواہ میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
  • ہمیں خوش کرنے کے لئے محکمےغلط اعداد و شمار دیتے ہیں، علی امین گنڈاپور
  • ریونیو میں 49 فیصد اضافے کا مطلب گورننس اچھی ہے، علی امین گنڈاپور
  • کرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے. علی امین گنڈاپور
  • کُرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے: علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور کا پسماندہ اضلاع کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان