Islam Times:
2025-02-04@21:07:59 GMT

وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سالانہ رحمۃ للعالمین کانفرنس کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب میں مولانا آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کہا کہ بعثتِ پیغمبرِ اکرم (ص) پوری انسانیت کیلئے انسان سازی اور اتمام اخلاق اور انسانی اقدار کا جو درس لیکر آئی ہے، ہماری بھی وہی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس پیغام کو پورے عالم انسانیت تک پہنچائیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیراہتمام عظیم الشان سالانہ رحمۃ للعالمین کانفرنس ضلع بڈگام کے بمنہ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت انجمنِ شرعی شیعیان کے سربراہ مولانا آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کی۔ کانفرنس میں شریک علماء کرام میں نمائندہ میر واعظ کشمیر مولانا ڈاکٹر عمر فاروق، آغا سید محسن رضوی، جموں و کشمیر اتحاد بین المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری، نمائندہ انجمنِ شرعی شیعیانِ دار المصطفٰی مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی، آغا سید عابد حسین حسینی، ڈاکٹر محمد سمیر صدیقی و دیگر مہمانان شامل تھے۔ کانفرنس کے آخر میں مولانا آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے مؤمنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعثتِ پیغمبرِ اکرم (ص) پوری انسانیت کیلئے انسان سازی اور اتمام اخلاق اور انسانی اقدار کا جو درس لے کر آئی ہے، ہماری بھی وہی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس پیغام کو پورے عالم انسانیت تک پہنچائیں۔

نہ فقط عالم اسلام تک، چونکہ ہم فقط اس واقعے کو تاریخی تناظر میں نہیں دیکھتے ہیں، بلکہ یہ واقعہ انسانیت کیلئے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے۔ آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے مزید کہا کہ بعثت کا مقصد خود رسول برحق، سرور تاجدار انبیاء حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے فرمان کے مطابق اخلاقیات کی تکمیل تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت کی جو بھی انسانی، سماجی، اخلاقی اور اقتصادی محاذ پر پستیاں تھیں ان کو ٹھیک کرنے کیلئے خداوند متعال نے جو ایک منت انسانیت پر رکھی ہے، وہ بعثت ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر علماء اہل تشیع و علماء تسنن نے موضوع کی مناسبت پر تفصیلی گفتگو کی اور اتحاد اسلامی پر بھی زور دیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)

https://www.

youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا آغا سید کہا کہ

پڑھیں:

لاہور، مرکز وحدت امت میں یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد

مقررین نے نواسہ رسول جگر گوشہ علی و بتول کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ محبت اہلبیتؑ کے بغیر کوئی آخرت میں سرخرو نہیں ہو سکتا، محبت اہلبیتؑ ہی جنت کا راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 3 شعبان المعظم ولادت با سعادت حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ’’مرکز وحدت امت‘‘ میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کی زیر سرپرستی امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی اور اپنے خطابات میں امام عالی مقام کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جے یو پی کے رہنما مولانا محمد خان لغاری، ممتاز رہنما پروفیسر محمود غزنوی، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے سابق چیئرمین لال مہدی خاں، بابا محمد اسلم حیدری، شیعہ علماء کونسل کے نائب صدر علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی، سید علمدار حسین بخاری، میاں فرزند علی چھچھر، شفقت حسین بلوچ، مودت اہلبیت فاونڈیشن کے چودھری صغیر عباس ورک سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مقررین نے نواسہ رسول جگر گوشہ علی و بتول کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ محبت اہلبیتؑ کے بغیر کوئی آخرت میں سرخرو نہیں ہو سکتا، محبت اہلبیتؑ ہی جنت کا راستہ ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار ہیں، انہیںؑ خدا نے حق شفاعت بخشا ہے، اسلام کی بقاء اور سلامتی کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں اہلبیت اطہارؑ کی ہیں۔ علامہ حافظ کاظم رضا نقوی نے کہا کہ امام حسینؑ کیلئے نبی کریم (ص) نے فرمایا حسینؑ مجھ سے ہے اور میں حسینؑ سے ہوں، اس سے بڑھ کر کیا فضلیت ہوگی کہ خود رسول اللہ اپنے نواسے کی فضیلیت بیان کر رہے ہیں۔ دیگر مقررین نے بھی نواسہ رسولؑ کی سیرت و کردار اور اسلام کیلئے خدمات پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ مضامین

  • سرینگر میں جشن ولادت امام حسین (ع) کا انعقاد
  • وادی کیلاش میں سردیوں کے روایتی کھیلوں کا انعقاد
  • کشمیر جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
  • سکھریونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد
  •  انشااللہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیریوں کو آزادی حاصل ہوگی، مفتی عامر محمود 
  • امام حسینؑ انسانیت کے وقار، عدل و آزادی کی علامت ہیں، علامہ جواد نقوی
  • سکھر،جمعیت علما اسلام کے زیراہتمام دستار فضلیت و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
  • لاہور، یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
  • لاہور، مرکز وحدت امت میں یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد